۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
جشن

حوزہ/ قم المقدسہ مدرسه امام حسین علیہ السلام (معروف فرات) میں سالانہ جشن ولادت باسعادت شہزادہ علی اکبر علیہ السلام اور روز جوان کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلاب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم المقدسہ مدرسه امام حسین علیہ السلام (معروف فرات) میں سالانہ جشن ولادت باسعادت شہزادہ علی اکبر علیہ السلام اور روز جوان کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلاب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ولادتِ شبیہ پیغمبر اور روز جوان کی مناسبت سے مدرسہ امام حسین (ع) میں جشن کا اہتمام

جشن کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا، جس کے بعد صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے طالب محمد یوسف یوسفی، ذاکر اسدی، برادر مبشر، برادر مبارک اور سید مصطفیٰ نے بارگاہ اہل بیت علیہم السّلام میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔

پروگرام میں امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے نیز خصوصی طور پر اشعار اور قصائد پیش کئے۔

ولادتِ شبیہ پیغمبر اور روز جوان کی مناسبت سے مدرسہ امام حسین (ع) میں جشن کا اہتمام

جشن سے حجت الاسلام گلزار علی محمدی نے خطاب کیا اور مولا امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف اور حضرت علی اکبر علیہ السلام کے بارے بہترین نکات بیان کئے اور تمام طلاب کو وعظ و نصیحت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ طلاب کو چاہیئے کہ ممبر پر جو بھی بولیں وہ تحقیق شدہ بات ہو اور ہمیشہ مستند روایات، اشعار اور فضائل و مصائب پڑھیں، کیونکہ طلاب کیلئے یہ بہت اہم چیزیں ہیں، جب بھی کوئی کام کریں، خلوص سے کریں نام اور مشہوری کیلئے نہ کریں۔

ولادتِ شبیہ پیغمبر اور روز جوان کی مناسبت سے مدرسہ امام حسین (ع) میں جشن کا اہتمام

مولانا گلزار محمدی نے موجودہ عالمی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پوری امت مسلمہ اس وقت امتحان میں مبتلا ہے۔ غزہ میں مظلوم مسلمانوں کو بے دردی کیساتھ شھید کیا جا رہا ہے ان کے بچے یتیم ہو رہے ہیں، لہذا ہم سب پر ضروری ہے کہ سوشل میڈیا کے توسط سے اپنی موجودگی کا اظہار کریں، کیونکہ قیامت کے دن ہم سب سے سوال کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امتحان خداوند متعال نے سب سے لینا ہے اس لئے ایسا مت کہیں کہ خدایا ہم سے امتحان نہ لے بلکہ آپ اس طرح دعا کر سکتے ہیں کہ خدایا ہم سے ایسا امتحان نہ لے جس میں ہم ناکام ہو جائیں اور دین سے منحرف ہونے کا خطرہ ہو۔

مولانا گلزار محمدی نے طلاب کو مخاطب کرتے ہوئے ان پر اپنے امور کو منظم کرنے کا زور دیا اور کہا کہ امور کو منظم کرنے سے ہماری آنے والی زندگی میں بھی نظم پیدا ہوگا۔

ولادتِ شبیہ پیغمبر اور روز جوان کی مناسبت سے مدرسہ امام حسین (ع) میں جشن کا اہتمام

انہوں نے مزید کہا کہ پنے علاقے اور ملک کی اچھی چیزوں اور روایات کو مت بھولیں اور جہاں جائیں وہاں کی اچھی چیزوں کو اپنانے کی کوشش کریں اور بری چیزوں سے خود کو بچائیں۔

آخر میں استاد محترم نے مدرسہ کے نظم و نسق کے بارے میں نکات بیان کئے۔

جشن کا اختتام سید مصطفیٰ نے دعائے امام زمانہ سے کیا۔

یاد رہے مدرسه امام حسین جو فرات کے نام سے بھی مشہور ہے 20 سال سے طلاب کی خدمت میں مصروف ہے، جس میں حوزوی تعلیمات کے علاوہ مختلف کورسز کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔ چند ماہ پہلے موبائل گرافک ڈیزائننگ کا کورس بھی اسی مدرسه میں رکھا گیا تھا، جس کے استاد سید فصیح کاظمی تھے۔

ولادتِ شبیہ پیغمبر اور روز جوان کی مناسبت سے مدرسہ امام حسین (ع) میں جشن کا اہتمام

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .