۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
ادارۂ الزہراء شالنہ کشمیر

حوزہ/ مولانا غلام محمد گلزار نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کے نور سے بھی آراستہ کرنے کی اشد ضرورت ہے، جس کی بدولت اس قوم کا مستقبل سنوارا جا سکتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ادارۂ الزہراء شالنہ کشمیر کی طرف سے ماہ شعبان میں مختلف مقدس شخصیات خاص کر واقعۂ کربلا میں کلیدی کردار ادا کرنے والی عظیم شخصیتوں کی پے در پے ولادتوں کے پیشِ نظر "اعیاد شعبانیہ" کے عنوان سے ایک عظیم الشان مشاعرہ منعقد ہوا، جس میں متعدد شعراء نے کی شرکت کی۔

بچوں کو دنیا کی تعلیم کے ساتھ دین بھی سیکھائیں، مولانا غلام محمد گلزار

تفصیلات کے مطابق، ولادت باسعادت حضرت امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے ادارۂ الزہراء شالنہ اور اندر کلچرل فورم سمبل کے باہمی اشتراک سے شالنہ بڈگام کشمیر میں ایک پررونق محفل مشاعرہ کا اہتمام ہوا، جس کی صدارت سید طاہر صفوی نے کی اور ان کے ساتھ ایوان صدارت میں سید اختر حسین منصور، نظیر جوش اور مولانا غلام محمد گلزار بھی موجود رہے۔

ادارۂ الزھراء سلام اللہ علیہا ٹرسٹ کے صدر محترم مولانا غلام محمد گلزار صاحب نے شرکاء محفل اور دیگر حاضرین کا والہانہ انداز میں استقبال کیا اور اندر کلچرل فورم خاص کر اس کے صدر جناب سلیم یوسف صاحب کا خصوصی طور شکریہ ادا کیا، جنہوں نے اس عظیم الشان محفل مشاعرہ میں ادارۂ الزھراء سلام اللہ علیہا ٹرسٹ شالنہ کشمیر کو تعاون فراہم کیا۔

بچوں کو دنیا کی تعلیم کے ساتھ دین بھی سیکھائیں، مولانا غلام محمد گلزار

مشاعرہ کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ؐسے ہوا، اس محفل مشاعرہ میں جن شعراء نے شرکت کرکے امام عالی مقام علیہ السلام کو نذرانہ عقیدت پیش کیا ان میں سید اسداللہ صفوی، ارشاد ماگامی، شوقین سونمی، شوکت شہباز، غلام حسین حقنواز، سید معسود شاداب، سید رضوان، میر رفیق، اشفاق حمید، غلام محمد گوہر، ساجد سجاد، سابق علی سابق، گلفام نوگامی، غضنفر شاہباز، حیدرعلی میر اور سلیم یوسف قابل ذکر ہیں۔

اس موقع پر مولانا غلام محمد گلزار کو ان کی دین و ادب کے تئیں ان کی بے لوث خدمات کے لئے انہیں اندر کلچرل فورم اندر کوٹ سمبل کی طرف سے عزت افزائی بھی کی گئی۔

اس موقع پر مولانا غلام محمد گلزار نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کے نور سے بھی آراستہ کرنے کی اشد ضرورت ہے، جس کی بدولت اس قوم کا مستقبل سنوارا جا سکتا ہے۔

بچوں کو دنیا کی تعلیم کے ساتھ دین بھی سیکھائیں، مولانا غلام محمد گلزار

انہوں نے تمام شرکاء محفل و دیگر مقامی حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شعراء کرام کے کلام اس قسم کی محفلوں کو زینت بخشتے ہیں۔

محفل مشاعرے کی نظامت کے فرائض اندر کلچرل فورم کے رکن ساجد سجاد نے بڑی خوش اسلوبی سے انجام دیئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .