۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
کشمیر 22 بہمن

حوزہ/ انقلاب اسلامی ایران کی 45ویں سالگِرہ کی مناسبت سے بھنڈی جموں میں( یومُ اللہ )کے عنوان سے ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انقلاب اسلامی ایران کی 45ویں سالگِرہ کی مناسبت سے بھنڈی جموں میں( یومُ اللہ )کے عنوان سے ایک پروگرام منعقد کیا گیا جو شعیہ فیڈریشن جموں، انجمن حسینی جموں، جامع امامیہ خمینی کرگل،امامیہ مشن لیہ، انجمن امام الزمان (عج) سانکو کرگل اور رحمتہ للعالمین فاؤنڈیشن کے اشتراک سے انجام پایا۔

اس پروگرام میں جموں کشمیر اور لداخ کے مختلف علماء کرام نے انقلاب اسلامی ایران اور امام خمینی (رہ) کے اس عظیم انقلاب کے بارے میں اپنے تاثرات بیان کئے اور بانئ انقلاب امام خمینی کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پرحجت السلام والمسلمین جناب آقائ سید تقی حیدر نمائندہ دفتر رہبر معظم دہلی نو نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اس کے علاوہ حجت السلام والمسلمین مولانا سید زوار حسین جعفری امام جمعہ بھنڈی،حجت السلام والمسلمین مولانا سید لیاقت علی موسوی کشمیری، حجتہ الاسلام والمسلمین مولانا جواد حبیب، حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا شیخ زاکری، حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا انور حسین انوری، حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا شیخ مختار، رحمتہ للعالمین فاؤنڈیشن کے چیئرمین شیخ فردوس علی، شعیہ فیڈریشن جموں عاشق حسین خان، امامیہ فیڈریشن کشمیر کے سیکرٹری محمد اشف خان بھی موجود تھے۔

رحمتہ للعالمین فاؤنڈیشن کے چیئرمین شیخ فردوس علی نے بھی امام خمینی اور انقلاب اسلامی ایران کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی جیسا انقلاب آج تک کسی نے نہیں لایا، 45 سال پہلے ہمیں یہ انقلاب دیکھنے کو ملا جو امام خمینی نے ایران کے اندر لایاجس کی رہتی دنیا تک مثال نہیں ملے گی، ایسے انقلاب لانے کے لئے پرہیز گاری،خلوص اور تقوی۱ کا ہونا لازمی ہے، امام خمینی نے اللہ کے نظام کو قائم کیا، انسانی حقوق کی پامالی ہونے کے خلاف اور شاہی نظام کے خاتمے کیلئے انتھک کوشش اور پر عزم ارادے سے اس انقلاب کو برپا کیا، جس کی وجہ سے نہ صرف ایران بلکہ دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کا سر فخر سے بلند ہوا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .