۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
صدر ایران

حوزہ/ انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کے موقع پر پورے ایران میں عظیم الشان ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کے موقع پر پورے ایران میں عظیم الشان ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔

ایران کے دارالحکومت تہران سمیت ملک کے تمام شہروں اور بستیوں میں مقامی وقت کے مطابق صبح سے ہی ریلیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

اس وقت جاری مارچ میں لاکھوں لوگ شریک ہیں، انقلاب کی 45ویں سالگرہ کے موقع پر نکالی جانے والی ان ریلیوں میں بچے، بوڑھے، خواتین، مرد، نوجوان اور معاشرے کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہیں۔

7300 ملکی اور غیر ملکی صحافی انقلاب اسلامی کی کامیابی کی یاد میں منعقدہ پروگراموں کی کوریج میں مصروف ہیں، مارچ کے اختتام پر ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی دارالحکومت تہران کے آزادی اسکوائر پر قوم سے خطاب کریں گے، یاد رہے کہ آج بروز اتوار 11 فروری 2024 کو پورے ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کی 45ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .