۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
آقایی

حوزہ / حجت الاسلام آقای نے کہا: اس سال دہہ فجر کا مرکزی سلوگن "جشنِ ملی، پرجوش شرکت اور روشن مستقبل" قرار دیا گیا ہے کہ جس کا ایک حصہ آج 22 بہمن کے دن قومی جشن کے کے طور پر متحقق ہوا ہے اور لوگوں نے اپنی بھرپور شرکت سے دنیا کو یہ واضح کر دیا کہ وہ اسلامی انقلاب، انقلاب کے رہنما­ؤں اور شہداء کے دفاع میں کبھی کوتاہی نہیں کریں گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی ارومیہ سے نامہ نگار کے مطابق، حجت الاسلام ناصر آقای نے 22 بہمن ، انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے موقع پر نکالی جانے والی ریلی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: 22 بہمن کی شاندار ریلی میں لوگوں کی وسیع پیمانے پر شرکت بہترین سیاسی عبادتوں میں سے ایک ہے۔

انہوں نے مزید کہا: اس سال دہہ فجر کا مرکزی سلوگن " جشنِ ملی، پرجوش شرکت اور روشن مستقبل" قرار دیا گیا ہے کہ جس کا ایک حصہ آج 22 بہمن کے دن قومی جشن کے کے طور پر متحقق ہوا ہے اور لوگوں نے اپنی بھرپور شرکت سے دنیا کو یہ واضح کر دیا کہ وہ اسلامی انقلاب، انقلاب کے رہنماؤں اور شہداء کے دفاع میں کبھی کوتاہی نہیں کریں گی۔

صوبہ مغربی آذربائیجان کی تبلیغاتِ اسلامی رابطہ کونسل کے سربراہ نے کہا: اس سال عشرہ فجر کے سلوگن کے جواب میں ایرانی عوام نے اسلامی انقلاب کے دفاع میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی لیکن یاد رہے کہ ان ریلیوں میں لوگوں کی پرجوش شرکت امنیتی اداروں کی شب و روز کی محنت اور امنیتی مسائل کو بطریقِ احسن انجام دینے کی بدولت ہے جس پر ہم ان سب اداروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ یہ شرکت جمہوری اسلامی کی تقویت اور ملی اقتدار کا باعث بنے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .