حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ہفتہ کے روز صدر اور کابینہ کے اراکین نے تہران میں امام خمینیؒ کے مزار پر حاضری دی، جہاں انہوں نے مزار کی گل پوشی کی اور سورہ فاتحہ کی تلاوت فرمائی۔ اس موقع پر انہوں نے انقلاب اور اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے نظریات کی پاسداری کا عزم دہرایا۔
تقریب میں صدر ایران اور وزرا نے آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی، سابق سربراہِ مجمع تشخیص مصلحت نظام، اور امام خمینیؒ کے فرزند سید احمد خمینی کو بھی یاد کیا اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کی۔
مزید برآں، ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور ان کی کابینہ نے شہدائے انقلاب، بشمول شہید محمد علی رجائی، محمد جواد باہنر اور آیت اللہ بہشتی کے مزارات پر بھی فاتحہ خوانی کی اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر امام خمینیؒ کے نواسے اور حرم کے متولی حجت الاسلام والمسلمین سید حسن خمینی نے صدر اور کابینہ کا استقبال کیا اور انہیں ہمراہ رکھا۔









آپ کا تبصرہ