حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی، حضرت آیت اللہ خامنہای، نے آج صبح عشرہ فجر کی آمد کے موقع پر امام خمینیؒ کے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور بانیٔ اسلامی جمہوریہ ایران کو خراج عقیدت پیش کیا۔
رہبر انقلاب نے 30 اگست 1981 کے دہشت گردانہ دھماکے اور 28 جون 1981 کو وزیر اعظم کے دفتر میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے میں شہید ہونے والوں کی قبروں پر بھی حاضری دی۔ اس موقع پر انہوں نے شہید آیت اللہ بہشتی، محمد علی رجائی، اور حجت الاسلام والمسلمین باہنر سمیت تمام شہداء کی یاد کو گرامی داشت پیش کی۔
حضرت آیت اللہ خامنہای نے انقلاب اسلامی، شہدائے دفاع مقدس اور مدافعانِ حرم کے مزارات پر بھی فاتحہ خوانی کی اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
آپ کا تبصرہ