حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے امام خمینیؒ کی رحلت کی چھتیسویں برسی اور ۱۵ خرداد کے قیام کی باسٹھویں برسی کے موقع پر ایک اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام خمینیؒ کی حقیقی محبت، موجودہ ولی فقیہ یعنی رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہای کی اطاعت کے بغیر محض ایک کھوکھلا دعویٰ ہے جو گمراہی اور انحراف کی طرف لے جائے گا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ انقلاب اسلامی ایران درحقیقت ایک حسینی قیام تھا جو امام خمینیؒ کی اخلاص پر مبنی قیادت، صداقت آمیز دعوت اور قرآنی و علوی معارف کی روشنی میں کامیابی سے ہمکنار ہوا۔ امامؒ نے نہ صرف طاغوتی نظام کو چیلنج کیا بلکہ ایک تربیتی مکتب بھی پیش کیا جس نے مؤمن و مجاہد مرد و خواتین کو پروان چڑھایا۔
جامعہ مدرسین نے واضح کیا کہ آج بھی اسلامِ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ، رہبر معظم انقلاب کی قیادت میں دنیا بھر میں فروغ پا رہا ہے۔ امام خامنہای نے امام خمینیؒ کی نورانی فکر کو زندہ رکھا ہے اور پوری امت کو امامؒ کے افکار کی پیروی کی دعوت دے رہے ہیں۔
بیان کے آخر میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ امام خمینیؒ کے حرم میں سالانہ برسی کی تقریبات میں جوش و جذبے سے شرکت کر کے دشمنانِ انقلاب کو مایوس کریں اور ایک بار پھر امام خامنہای سے اپنی وفاداری کا عہد تجدید کریں۔









آپ کا تبصرہ