حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم المقدسہ میں منعقدہ کانفرنس امت احمد میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ دقاق نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت اور امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم ولادت کی مناسبت سے کہا کہ جس طرح ولادت نبی اکرم (ص) کے موقع پر عجائبات ظاہر ہوئے، آج بھی رحمت الٰہی امت کو گھیرے ہوئے ہے۔
انہوں نے کہا کہ دشمن نے ایک منصوبہ تیار کیا تھا جس میں ایران کے اعلیٰ فوجی کمانڈروں اور ایٹمی سائنسدانوں کے قتل اور اہم ملکی تنصیبات کی تباہی شامل تھی، لیکن ولی امر مسلمین آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی حکیمانہ قیادت اور ملت ایران کی استقامت نے یہ سازش ناکام بنا دی۔
شیخ دقاق کے مطابق ولایت فقیہ یعنی ایک نایاب شخصیت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی قیادت نے جنگ کو سنبھالا، نیز شہداء کے خانوادے نے یعنی وہ قوم جس نے انقلاب کے تحفظ کے لیے خون کی قربانیاں دیں، اور قومی وحدت یعنی وہ عامل جس نے دشمن کے خواب کو چکنا چور کیا اور خانہ جنگی کے منصوبے کو دفن کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ ملت ایران انہی اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے پرچم کو امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے سپرد کرے گی۔ آج امت کی وحدت، دشمن کے مقابلے میں سب سے بڑی ڈھال ہے، جیسا کہ نبی اکرم (ص) بھی توحید اور اتحادِ کلمہ کے لیے مبعوث ہوئے تھے۔









آپ کا تبصرہ