۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
نماینده ولی فقیه در هرمزگان

حوزہ / ایران کے صوبہ ہرمزگان میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: ہمیں اختلافات اور تفرقہ کے عوامل و اسباب کو جاننا چاہئے اور باہمی اختلافات سے بچنے کے لیے اقدامات انجام دینے چاہئیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی ہکی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صوبہ ہرمزگان میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین محمد عبادی زادہ نے گزشتہ رات مسجد جامع اہلسنت بندر عباس میں پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت اور ہفتہ وحدت کے آغاز کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات نظام وجود میں سب سے بہترین اور خاتم الانبیاء ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: امیر المومنین علیہ السلام پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بارے میں فرماتے ہیں: میں ان کے مقابلے میں ایک عبد و غلام ہوں اور ہمیشہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نقش قدم پر چلتا ہوں اور اسی طرح حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے سامنے جب بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نام لیا جاتا تو آپ کا چہرہ روشن و نورانی ہو جاتا۔

ہرمزگان میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: خداوند متعال نے اپنی نعمتوں کے سلسلہ میں کبھی بھی اپنے بندوں پر احسان نہیں جتلایا سوائے ایک نعمت کے اور وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نورانی وجود مبارک ہے اور ہم مسلمانوں نے اس نعمت کو اپنی جان و دل سے اپنایا ہے اور ہمیں فخر ہے کہ خداوند متعال نے اس امت میں انہیں مبعوث کیا ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین عبادی زادہ نے ہفتہ وحدت کے بارے میں بعض نکات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا: ہمیں آپسی اختلافات اور تفرقہ سے بچنا چاہئے اور ان مسائل کے علل و اسباب کو جاننا اور ان کا سدباب کرنا چاہئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .