۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
کانفرنس

حوزہ/ ڈاکٹر سید ظفر علی شاہ نقوی: اگر ہم لوگ امن، آشتی اور محبت چاہتے ہیں تو محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ کی سیرت پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔سیرت حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم متحد ہوسکتے ہیں ۔نفرت اور کدورتوں کو دور کرسکتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،گذشتہ سال کی طرح امسال بھی ایام میلاد صادقین علیہا السلام اور ہفتہ وحدت کی مناسبت سے دفتر قائد ملت جعفریہ شعبہ قم المقدسہ کی طرف سے بتاریخ 17 ربیع الاول 24 اکتوبر2021 کوایک عظیم الشان کانفرنس منعقد ہوئی جس میں شعراء کرام خطباء حضرات اور علماء کرام نے نذرانہ عقیدت پیش کیا اور سیرت نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ اور ایام محرم و صفر میں عشرہ مجالس ابا عبد اللہ الحسين سید الشہداء علیہ السلام کے بانیان کی تجلیل اور تکریم کی گئی اور انہیں اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔

نظامت کے فرائض حجۃ الاسلام والمسلمین جناب علی اصغر عرفانی نے انجام دیے جناب سید ناصر عباس نقوی انقلابی صاحب نے دفتر کے متعلق رپورٹ پیش کی۔

اس کے بعد کلمات تشکر اور استقبالیہ کلمات مدیر دفتر نمائندہ ولی فقیہ وقائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ قم حجت‌ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید ظفر علی شاہ نقوی صاحب نے بیان کیے۔ انہوں نے اس بات پر تاکید کی کہ اگر ہم لوگ امن، آشتی اور محبت چاہتے ہیں تو محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ کی سیرت پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔سیرت حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم متحد ہوسکتے ہیں ۔نفرت اور کدورتوں کو دور کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم سب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک صفت جو انکی مہربانی تھی اس کو ہم اپنالیں تو معاشرے میں بھی ایک دوسرے کے درمیان محبت و الفت آسکتی ہے۔کیونکہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رحمت پوری دنیا کے لئے تھی۔ اور اس کانفرنس کا انعقاد بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے جس میں 50 سے زیادہ انجمنوں کے افراد نے اس کانفرنس میں ایک پرچم کے سائے تلے جمع ہیں ۔

اس کے بعد مجمع جہانی اہلبیت علیہم السلام کے ڈپٹی ڈائریکٹر محترم حجت‌الاسلام والمسلمین جناب احمدی تبار حفظہ اللہ نے خطاب کیا اور سیرہ نبوی پر روشنی ڈالی۔

اس کے علاوہ مجمع جہانی اہلبیت کے ادارہ کل آموزش کے رئیس جناب حجت الاسلام معدنی پور صاحب اور مجمع جہانی کے بہترین استاد حجت‌ الاسلام والمسلمین محمد رضا پیری استاد اس پروگرام کے خصوصی مہمان تھے۔

پروگرام میں پاکستان بھر کی فعال انجمنوں کے صدور اور نمائندوں نے شرکت کی۔پروگرام کے آخری مرحلے میں پروگرام کی روح و رواں قبلہ سید حسین شاہ نقوی نے محرم الحرام میں عشرہ منعقد کرنے والی انجمنوں اور افراد کو ایوارڈ تقسیم کرنے کے لئے مہمانان گرامی کو اسٹیج پر بلایا جنہوں اپنے ہاتھوں سے ان میں ایوارڈ تقسیم کیے۔

آخر میں عالم اسلام کی وحدت اور مسلمانوں کی کامیابی کی دعا اور حاضرین اور معاونین کے شکریہ کے ساتھ پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .