۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
امام رضا

حوزہ/ حضرت امام علی رضا علیہ السلام جدید علوم اور سائنس کے زیر عنوان ہونے والی کانفرنس کے سیکریٹریٹ میں موصول ہونے والے مقالات میں 70 فیصد مقالے ٹیم اور گروپ کی شکل میں لوگوں نے تحریر کئے ہیں اور باقی انفرادی طور پر لکھے گئے ہيں۔ سکریٹریٹ کو دو سو اسّی مقالے موصول ہوئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام ڈاکٹر سید رضا مودب نے کہا: "حضرت امام علی رضا علیہ السلام جدید علوم اور سائنس کے زیر عنوان ہونے والی کانفرنس کے سیکریٹریٹ میں موصول ہونے والے مقالات میں 70 فیصد مقالے ٹیم اور گروپ کی شکل میں لوگوں نے تحریر کئے ہیں اور باقی انفرادی طور پر لکھے گئے ہيں۔

انہوں نے کہا کہ موصول ہونے والے مقالے تین اہم مضامین یعنی تین محور ؛ تعلیمی و تربیتی علوم اور علوم نفسیات میں 50 مقالے، حضرت امام علی رضاعلیہ السلام مواصلات اور تبلیغات کے موضوع پر 40 مقالے اور روزگار کی فراہمی و کاروبار اور معیشت کے سلسلے میں 40 مقالے تحریر کئے گئے ہیں۔

حجت الاسلام مودب نے بتایا کہ "حضرت امام علی رضا علیہ السلام جدید علوم اور سائنس نامی کانفرنس کے ساتھ ملک کی 40 سے زیادہ یونیورسٹیاں اور علمی مراکز تعاون کررہے ہيں ۔ انہوں نے کہا : روابط اور دینی تبلیغات ، تعلیمی و تربیتی علوم اور علوم نفسیات، میڈیکل سائنس ، صحت عامہ ، آرٹ اور فن تعمیر، پولیٹکل سائنس ، مینجمنٹ، معیشت، قانون اور روضوں اور عتبات مقدسات کے اہم پروگرام جیسے دیگر موضوعات پر مقالے ارسال کئے گئے ہيں۔

سید رضا مودب نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ اس کانفرانس کے علمی پروگرام اس سال کے آغاز ہی سے آستان قدس رضوی کے علمی اور ثقافتی ادارے کے زیر نظر اور حضرت امام علی رضا علیہ السلام انٹرنیشنل یونیورسٹی کی نگرانی میں شروع ہوچکے تھے کہا کہ اس کانفرانس کا افتتاحی و اختتامی پروگرام اسی مہینے کی 10 اور 11 مارچ 2021 کو ملکی و غیر ملکی شخصیتوں کی موجودگی میں منعقد ہوگا کہ جس میں 35 افراد بہترین مقالے اور تقاریر پیش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ : اسی سلسلے میں منتخب مقالے اور مضامین بھی آمادہ کیے گئے ہیں کہ جن کی 11 مارچ کو اختتامی پروگرام میں کہ جو حضرت رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے روز بعثت کے موقع پر منعقد ہوگا ، رونمائي کی جائے گی۔ انہوں نے اس علمی پروگرام کے انعقاد کے مقصد کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ آج کی دنیا میں علم اور جدید سائنس انسان کی توانائیوں کو اجاگر کرنے کا بہترین ذریعہ اور عالمی برادری کی مشترکہ زبان ہے اور یقینی طور پرمضبوط علمی اور تحقیقاتی روش کے ذریعے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی سیرت و تعلیمات کو دنیا کے سامنے زیادہ بہتر انداز میں متعارف کرایا جاسکتا ہے ۔

حجت الاسلام مودب نے کہا کہ یہ کانفرنس مختلف سیاسی، ثقافتی ، اقتصادی ، دینی اور تبلیغی میدانوں میں امام رضا علیہ السلام کی سیرت اور تعلیمات کو عام کرنے کی بہتر زمین فراہم کرے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس طرح کے علمی پروگراموں کا انعقاد عالمی سطح پر اہل بیت اطہار علیھم السلام کی تعلیمات سے روشناس کرانے کا مناسب راستہ فراہم کرے گا۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق حجۃ الاسلام ڈاکٹر سید رضا مودب نے   کہا: "حضرت امام علی رضا علیہ السلام جدید علوم او ر کے زیرعنوان  ہونے والی کانفرنس کے سیکریٹریٹ میں  موصول ہونے والے مقالات میں 70 فیصد مقالے ٹیم اور گروپ  کی شکل میں  لوگوں نے تحریر کئے ہیں اور باقی انفرادی  طور پر  لکھے گئے ہيں۔ 

انہوں نے کہا کہ موصول ہونے والے مقالے تین اہم مضامین  یعنی  تین محور ؛ تعلیمی و تربیتی  علوم اور علوم  نفسیات میں 50 مقالے، حضرت امام علی رضاعلیہ السلام  مواصلات  اور  تبلیغات کے موضوع  پر 40 مقالے اور روزگار  کی فراہمی و کاروبار اور معیشت کے سلسلے میں 40 مقالے  تحریر کئے گئے ہیں۔

حجت الاسلام مودب نے بتایا کہ "حضرت امام علی رضا علیہ السلام  جدید علوم اور سائنس  نامی کانفرنس  کے ساتھ ملک کی 40 سے زیادہ  یونیورسٹیاں اور علمی مراکز تعاون کررہے ہيں ۔

انہوں نے کہا : روابط اور دینی تبلیغات ، تعلیمی و تربیتی علوم اور  علوم نفسیات، میڈیکل سائنس ، صحت عامہ ، آرٹ اور فن تعمیر،  پولیٹکل  سائنس ، مینجمنٹ،  معیشت، قانون  اور روضوں اور عتبات مقدسات  کے اہم پروگرام جیسے دیگر موضوعات  پر  مقالے ارسال کئے گئے ہيں۔ 

سید رضا مودب نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ اس کانفرانس کے علمی پروگرام اس سال کے آغاز ہی سے آستان قدس رضوی کے علمی اور ثقافتی ادارے کے زیر نظر اور حضرت امام علی رضا علیہ السلام انٹرنیشنل یونیورسٹی کی نگرانی میں شروع ہوچکے تھے کہا کہ اس کانفرانس کا افتتاحی و اختتامی پروگرام  اسی مہینے کی 10 اور 11 مارچ 2021 کو ملکی و غیر ملکی شخصیتوں کی موجودگی میں منعقد ہوگا کہ جس میں 35 افراد بہترین مقالے اور تقاریر پیش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ : اسی سلسلے میں منتخب  مقالے  اور مضامین بھی آمادہ کیے گئے ہیں کہ  جن کی 11 مارچ کو اختتامی پروگرام میں کہ جو حضرت رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے روز بعثت کے موقع پر منعقد ہوگا ، رونمائي کی جائے گی۔

انہوں نے اس علمی پروگرام کے انعقاد کے مقصد کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ  آج  کی دنیا میں  علم  اور جدید سائنس  انسان کی توانائیوں کو اجاگر کرنے کا بہترین ذریعہ  اور عالمی برادری کی مشترکہ زبان ہے  اور یقینی طور پرمضبوط   علمی اور تحقیقاتی  روش کے ذریعے   حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی سیرت و تعلیمات  کو دنیا کے سامنے زیادہ بہتر انداز میں متعارف کرایا جاسکتا ہے   ۔ حجت الاسلام مودب نے کہا کہ یہ کانفرنس   مختلف سیاسی، ثقافتی ، اقتصادی ، دینی اور تبلیغی میدانوں میں امام رضا علیہ السلام کی سیرت اور تعلیمات کو عام کرنے کی بہتر زمین فراہم کرے گی۔
 انہوں نے امید ظاہر کی کہ  اس طرح کے علمی پروگراموں کا  انعقاد  عالمی سطح پر  اہل بیت اطہار علیھم السلام  کی تعلیمات    سے روشناس  کرانے   کا  مناسب راستہ فراہم کرے   گا 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .