۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
روضہ امام رضا (ع) اور روضۂ امام حسین (‏ع) کے کتابخانوں کے مابین تعاون میں توسیع

حوزہ/ آستان قدس رضوی کی لائبریری، میوز‌یم اور آرکائیو آرگنائزیشن کے سربراہ اور امام حسین (ع) کے روضے کے کتابخانے کے انچارج نے دونوں عتبات کے کتب خانوں کے مابین تعاون میں توسیع کے ایک سمجھتوے پردستخط کئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آستان قدس رضوی کی لائبریری، میوزیم اورآرکائیو آرگنائزیشن کے سربراہ نے اس موقع پر کہا کہ عتبات عالیات اور تمام مقدس روضوں کے درمیان ایک مشترکہ تاریخی رابطہ ہے اور آستان قدس رضوی کے تمام ذمے داروں نے یہ عزم کررکھا ہے کہ وہ ان رشتوں کو مزید مستحکم کریں گے۔

حجت الاسلام سید جلال الدین حسینی نے بتایا کہ اس قسم کے تعاون کے ذریعے ،یقینا" ہم زائرین کی بھی علمی مذہبی ، مطالعاتی اور تحقیقاتی میدانوں میں بہتر طور پر خدمت کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔

امام حسین (ع) کے روضے کی لا‏ئبریری کے سربراہ نے بھی اس بات کی جانب توجہ دلائی کہ آستان قدس رضوی، سماجی، معیشتی، علمی اورمذہبی و ثقافتی میدانوں میں مختلف سطح پر جو خدمات انجام دے رہا ہے، وہ تمام مقدس روضوں کے خدمت گزاروں کے لئے نمونۂ عمل ہے۔    

شیخ رائد حیدری نے یہ بھی کہا کہ صدام کے آمرانہ دور حکومت میں عراق کا پورا معاشرہ پچھڑے پن کا شکار تھا۔ نتیجتا" عتبات عالیات میں بھی ہر قسم کی معاشرتی مذہبی  اور ثقافتی سرگرمیاں بند تھیں۔ آحر کارسن 2004 عیسوی سے روضۂ امام حسین (ع) میں کتابخانے اور دیگر مفید اقدامات کی بنیاد ڈال کر یہ کوشش کی جا رہی ہے کہ جو کچھ ان برسوں میں ہم نے کھو دیا تھا ان کو حاصل کرکے زائرین کی بہتر طور پرخدمت کرسکیں۔

اس نشست میں اس بات پر بھی تاکید کی گئی کہ دونوں لائبریریوں کے درمیان تعلیماتی  اور علمی اطلاعات کا تبادلہ قائم رہنا چاہئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .