حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سپریم شیعہ اسلامی اسمبلی لبنان کے نائب سربراہ شیخ علی خطیب نے عراقی شہر صدر میں رونما ہونے والی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے عراقی عوام سے مل کر جدوجہد کرنے کی تاکید کی ہے۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں عراقی شہر صدر میں دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہاکہ انسانیت سے عاری دہشت گردوں کی ان کارروائیوں نے متعدد بے گناہ لوگوں کو لقمۂ اجل بنا دیا اور ان دہشت گردوں نے قتل و غارتگری کا بازار گرم کر کے انسانی اور ماہ حرام کی حرمت کو پائمال کردیا ہے۔
آخر میں،شیخ خطیب نے عراقی عوام سے باہمی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر عراق کو دہشت گردوں کے ذریعے کمزور کرنے کی امریکی منصوبہ بندیوں کو ناکام بنانے میں مل کر مقابلہ کرنے کا مطالبہ کیا۔