۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
آیت الله سید محمدتقی مدرسی

حوزہ/ آیۃ اللہ سید محمد تقی مدرسی نے عراقی عوام کو دہشت گردی کے خاتمے کے لئے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر مقابلہ کرنے کی دعوت دی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ممتاز عراقی عالم دین آیۃ اللہ سید محمد تقی مدرسی نے عراقی عوام سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر مقابلہ کرنے کی دعوت دیتے ہوئے سیکیورٹی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل درآمد کریں۔

انہوں نے صدر شہر میں رونما ہونے والی دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیوں کے نتیجے میں جوانوں کی شہادتوں پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بزدلانہ کارروائیاں ہمارے لئے ایک چیلنج ہیں کہ ہمیں فتنہ و فساد اور دہشتگردی کے خاتمے میں کوتاہی نہیں برتنی چاہیے۔

آخر میں ، آیۃ اللہ مدرسی نے شہداء کی بلندی درجات،لواحقین کے لئے صبر جمیل اور اجر عظیم اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے بارگاہ خدا میں دعا کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .