۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
تصاویر / اقامه نماز عید سعید قربان در حرم حضرت معصومه (س)

حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران ، ہندوستان اور پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں بدھ کے روز عید الاضحی پورے عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے جبکہ سعودی عرب ، قطر ، متحدہ عرب امارات اور فلسطین سمیت متعدد ممالک میں عید الاضحیٰ منگل کو منائی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم المقدسہ اور اسلامی جمہوریہ ایران کے دیگر شہروں میں عید الاضحی کی نماز ادا کی گئی ، جس میں کوویڈ 19 کے رہنما اصولوں پر عمل کرتے ہوئے لوگوں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر نمازیوں نے اسلام اور مسلمانوں کی کامیابی کے لئے دعا کی، لوگ عید الاضحی کے موقع پر قربانی پیش کررہے ہیں اور قربانی کا گوشت ضرورت مندوں اور لواحقین میں تقسیم کیا جارہا ہے، فلاحی تنظیموں کو بھی گوشت مہیا کیا جارہا ہے۔

عراق ، ہندوستان اور پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی عید الاضحی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے، لوگ نئے کپڑوں میں عید کی نماز پڑھنے گئے اور پھر جانوروں کی قربانی کا عمل شروع ہوا جو جاری ہے، نماز عید پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں ادا کی گئی۔ دوسری طرف، ہندوستان کے چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں عید الاضحی روایتی انداز میں منائی جارہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ملاقاتِ عید کی روایت کے مطابق لوگ ایک دوسرے کے گھر جاتے ہیں اور ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دیتے ہیں لیکن پچھلے دو سالوں سے کورونا وبا کی وجہ سے لوگ شاید ہی اس روایت پر عمل پیرا ہوئے ہوں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی، وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور پارلیمنٹ کے اسپیکر نے عیدالاضحی پر دنیا کے مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .