۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
عزاداری خیابانی شهرستان خوی

حوزہ/ایران و عراق سمیت دنیا بھر میں یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یومِ عاشور جہاں امام عالی مقام اور ان کے عظیم رفقاء کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کرنے کا دن ہے وہیں یہ دن ہمیں اس بات کا بھی احساس دلاتا ہے کہ ہم واقعہ کربلا کی اصل روح اور پیغام کو دلی طور پر سمجھیں اور امام حسین (ع) کی جانب سے ایثار و قربانی کی لازوال مثال پر حقیقی معنوں میں عمل پیرا ہونے کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کریں۔

یوم عاشور کے موقع پر پاکستان اور ہندوستان اور اسی طرح ان ملکوں کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

امام عالی مقام اور اُن کے وفادار ساتھیوں کی شہادت کا دن آج مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے اور ان ممالک کے چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں آج یوم عاشور کے موقع پر ماتمی جلوس نکالے جا رہے ہیں۔

عاشور کے موقع پر دونوں ممالک میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ پاکستان میں پولیس کے ساتھ پاک فوج ، رینجرز اور ایف سی کے دستے بھی حفاظتی ڈیوٹیوں پر تعینات ہیں۔ لاہور، کراچی، پشاور سمیت ملک کے بڑے شہروں میں نویں محرم الحرام کی طرح دس محرم کو بھی ڈبل سواری پر مکمل پابندی ہو گی۔ مرکزی جلوسوں میں جامہ تلاشی کے بعد ہی شامل ہونے کی اجازت دی جائیگی، جلوس کے راستوں میں بغیر اجاز ت پانی اور دودھ کی سبیلیں لگانے اور نیاز تقسیم کرنے کی اجازت نہیں۔

کراچی میں مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا،لاہور میں شبیہ علم اور ذوالجناح کا مرکزی جلوس تاریخی نثار حویلی سے رات کو برآمد ہوا جو اپنے مخصوص راستوں سے گزرتا ہوا آج شام کربلاگامے شاہ پہنچ کرالوداع ہوگا جہاں مجلس عزا اورشام غریباں منعقدہوگی۔

 ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس ہائے عزا برآمد ہو رہے ہیں جن میں سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کے عزادار نوحہ خوانی اور سینہ زنی کر رہے ہیں۔

 مشہد مقدس میں نکالے جانے والے جلوس ہائے عزا حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضہ اقدس اور قم المقدس میں نکالے جانے والے جلوس ہائے عزا حضرت فاطمہ معصومہ علیھا السلام کے روضے کی جانب بڑھ رہے ہیں جلوس ہائے عزا کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .