۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
مولانا مسرور

حوزہ/ اتحاد المسلمین اور انجمن شرعی شیعیان کی جانب سے وادی کے متعدد مقامات پر 7ویں محرم پر جلوس عزاء نکالے گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کے صدر مولانا مسرور عباس انصاری نے  فلسفہ شہادت امام عالی مقام پر مفصل روشنی ڈالی اور کہا کہ فلسطین ،یمن ،شام لبنان اور ایران کے مزاحمت کی کامیابی کا راز عزاداری میں ہی مضمر ہے۔مولانا مسرور نے کہا کہ محرم الحرام کے تمام روایتی جلوس عزا شان و شوکت کے ساتھ برآمد ہوں گے۔اس بات کا اظہار انہوں نے 7ویں محرم پر جلوس عزاء نکالے گئے جو اندرونی کاٹھی دروازہ سرینگر سے مرکزی جلوس بر آمد ہوا۔ جس میں سینکڑوں عقیدتمندوں نے شرکت کرتے ہوئے امام عالی مقام اور آپ کے اصحاب کو خراج عقیدت پیش کیا۔عزاداروں نے مرثیہ اور نوحہ خوانی کرتے ہوئے پرامن طور پر عزاداری کے مراسم انجام دئے۔

ادھرانجمن شرعی شیعیان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کئی مقامات پرعزاداروں کے جلوس نکالے گئے اور علم شریف اور تعزیہ کے جلوس بھی برآمد ہوئے۔ابن میں چاڑورہ، ماگام، بڈگام اندرون کاٹھی درواز حسن آباد سرینگر، شالیمار، کرالہ پورہ جڈی بل ، جے کے پی سی سی اگروباغ سرینگر، حاجن کے مختلف علاقوں ، بارہمولہ، پٹن اور پلوامہ شامل ہیں۔ علم شریف کا سب سے بڑا جلوس حسب عمل قدیم اندرون کاٹھی دروازہ رعناواری سرینگر سے برآمد ہوکر قدیمی امام باڑہ حسن آباد میں اختتام پذیر ہوا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .