۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
محمد علی الحوثی عضو شورای عالی سیاسی یمن

حوزہ/ محمد علی الحوثی نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا: جنہوں نے یمن کا محاصرہ کر رکھا ہے وہ اس محاصرے کو ختم کریں اور جو اس ملک پر بمباری کر رہے ہیں وہ اسے روکیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی سیاسی اعلیٰ کونسل کے ممبر محمد علی الحوثی نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا:جنہوں نے یمن کا محاصرہ کر رکھا ہے وہ اس محاصرے کو ختم کریں اور جو اس ملک پر بمباری کر رہے ہیں وہ اس جارحیت کو ختم کریں۔

انہوں نے اپنے ٹیوٹر کے پیج پر لکھا ہے کہ عقلمند انسان وہ ہے جو اپنا دفاع کرے اور دفاع کرنے والے کو اپنے دفاع سے نہیں روکا جاتا ہے اور جو محاصرے میں ہوتا ہے اسے ہمیشہ مدد اور امداد کی ضرورت ہوتی ہے۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری نے ہمیشہ کی طرح ملت یمن پر سعودی جارحیت اور محاصرے کو نظر انداز کرتے ہوئے صنعا کو جوابی حملے بند کرنے کی دعوت دی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .