۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حجاب

حوزہ/ ادارے نے کرناٹک حکومت سے ان کالجوں میں بچیوں کو اسلامی حجاب کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کی حق سے محروم نہ رکھے جانے کی اپیل کی ہے۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ہندوستان کی ریاست کرناٹک میں حکومت کی ایما پر کالج حکام کی طرف سے باحجاب طالبات کو اپنے درس و تدریس کے لئے کالج میں داخل ہونے سے منع کیے جانے پر امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل نے شدید مزمت کی ہے۔

ادارے کے جنرل سیکرٹری کی جانب سے جاری شدہ ایک مزمتی بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ قدم آیین کے تحت دیے گئے حقوق کی سراسر خلاف ورزی ہے۔

اس ضمن میں آئ کے ایم ٹی نے آل انڈیا شیعہ علماء اسمبلی ہندوستان کی جانب سے جاری کیے گئے مذمتی بیان کی بھر پور حمایت کا اعلان بھی کیا ہے۔ اور اسی آواز میں آواز ملاتے ہوئے جمہوری نظام کی تحفظ اور مسلم لڑکیوں کو باحجاب سکول آنے کی اجازت دینے کی مانگ کی ہے۔ ادارے نے کرناٹک حکومت سے ان کالجوں میں بچیوں کو اسلامی حجاب کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کی حق سے محروم نہ رکھے جانے کی اپیل کی ہے۔

مزید اس سلسلے میں صدر مملکت، وزیر اعظم ہند و دیگر اعمال قوم سے اپیل کی ہے کہ ان من مانی جمہوریت مخالف اقدامات کی بروقت روک تھام کر کے شہریوں کے آئینی حقوق پامال ہونے سے بچایا جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .