۱۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۸ شوال ۱۴۴۵ | May 7, 2024
منصبیہ

حوزہ/مدرسہ منتظمین کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے انہیں نہ تو اخراجات کے لئے کوئی رقم حاصل ہوئی ہے اور نہ ہی ڈیوٹی اسٹاف کو کاپی جانچنے کی اجرت مل رہی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  یوپی مدرسہ بورڈ کے امتحانات کی کاپیوں کے جانچنے کا سلسلہ کچھ دنوں بعد شروع ہونے والا ہے۔ میرٹھ میں منصبیہ عربی کالج کو سینٹر بنایا گیا ہے۔ منصبیہ عربی کالج سینٹر پر کاپیاں پہنچ چکی ہیں لیکن کاپی جانچنے کے لئے ابھی اساتذہ مقرر نہیں کیے گئے ہیں۔ وہیں کاپیوں کے جانچنے کا سلسلہ شروع ہونے سے قبل مدرسہ منتظمین اور ڈیوٹی اسٹاف نے اخراجات اور اجرت کو لیکر ایک مرتبہ پھر بورڈ کے سامنے اپنے مطالبات اور تجویزات پیش کی ہیں۔

مدرسہ منتظمین کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے انہیں نہ تو اخراجات کے لئے کوئی رقم حاصل ہوئی ہے اور نہ ہی ڈیوٹی اسٹاف کو کاپی جانچنے کی اجرت مل رہی ہے۔ سنٹر انچارج کے مطابق کاپیوں کی تعداد کے مطابق کاپی جانچ سینٹروں پر اساتذہ کی تعیناتی کی جاتی ہے۔ اساتذہ اور ڈیوٹی اسٹاف کی سہولیات اور ضروریات کے مطابق سینٹر کی جانب سے انتظامات کیے جاتے ہیں لیکن تمام اخراجات کے لئے بورڈ کی جانب سے کوئی رقم مختص نہیں کی جاتی اور نہ ہی ڈیوٹی اسٹاف کو وقت پر کاپیوں کے جانچنے کی اجرت حاصل ہوتی ہے۔ اس کے برعکس یو پی بورڈ کاپی جانچنے کے لئے اساتذہ کو نہ صرف واجب اجرت دیتا ہے بلکہ اس مد کے لئے علیحدہ سے رقم پہلے ہی بجٹ میں مختص کر دی جاتی ہے۔

منصبیہ عربی کالج سینٹر پر کاپیاں پہنچ چکی ہیں لیکن کاپی جانچنے کے لئے ابھی اساتذہ مقرر نہیں کیے گئے،مدرسہ منتظمین اور اساتذہ نے یو پی مدرسہ بورڈ کے اس رویہ پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے مانگ کی ہے کہ ان کو محنت کی اجرت حاصل ہونی چاہیے اور امتحان سے قبل ہی اس مد میں علیحدہ سے رقم مختص کر دی جانی چاہئے۔ حالانکہ کاپی جانچنے والے اساتذہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ گزشتہ کچھ سال پہلے کاپی جانچنے کی اجرت کا کچھ حصہ بورڈ نے دیا تھا تاہم اس کے بعد سے یہ سلسلہ تھم گیا اور ہر سال مطالبات کے باوجود بورڈ اس پر غور نہیں کر رہا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .