۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
مولانا کلب جواد

حوزہ/ مولاناکلب جواد نقوی نےکورونا وائرس کے پیش نظر آصفی مسجد میں نماز جمعہ دو ہفتوں تک کے لئے ملتوی کرنے کا اعلان کیا، ساتھ ہی دیگر ائمہ جمعہ سے بھی اس سلسلے میں اپیل جاری کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کورونا وائرس کے پیش نظر مجلس علماء ہند کے جنرل سکریٹری ،امام جمعہ مولانا سید کلب جواد نقوی نے اعلان کیاہےکہ صحت عامہ کے پیش نظر ۲۰ مارچ اور ۲۷ مارچ کو آصفی مسجد لکھنؤ میں نمازجمعہ منعقد نہیں ہوگی ۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق مولانا نے ہندوستان کے مختلف شہروں میں موجود دیگر ائمہ جمعہ حضرات سے بھی اپیل کی ہے کہ دو ہفتوں تک مساجد میں نماز جمعہ ملتوی ہونے کا اعلان کردیا جائے ۔مولانا نے کہا ہے کہ پوری دنیا اس وقت کورونا وائرس سے پریشان ہے اور اس سے بچنے کی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایات جاری کی جارہی ہیں جن پر عمل کرنا بیحد ضروری ہے۔ہمارا ملک ہندوستان بھی اس وائرس کی زد میں ہے ۔ ڈاکٹروں نے بھیڑ بھاڑ کی جگہوں پر جانے کے لئے منع کیاہے اور اجتماعات سے پرہیز کرنے کی ہدایت جاری کی ہے ۔مولانانے کہاکہ ہمارے مراجع عظام نے بھی اس سلسلے میں احتیاط برتنے کے لئے کہاہے لہذا ہم ہندوستان بھر کے ائمہ جمعہ حضرات سے اپیل کرتےہیں کہ آئندہ دو ہفتوں تک نماز جمعہ منعقد نہ کریں ۔

مولانانے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بھیڑ بھاڑ کی جگہوں پر جانے سے پرہیز کریں اور ڈاکٹروں کے مشوروں پر عمل کریں تاکہ اس مہلک وبا کا مقابلہ کیا جاسکے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .