حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،تہران کے حسینیہ امام خمینی میں عزاداری سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کے سلسلے کی مجالس کا آغاز ہو گيا ہے۔ اتوار کی شب یعنی شب سات محرم کو اس سلسلے کی پہلی مجلس کا انعقاد ہوا جس میں رہبر انقلاب اسلامی شریک ہوئے۔
مجلس میں حجت الاسلام و المسلمین صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے اس نکتے پر روشنی ڈالی کہ تمام انبیاء و اولیا کے مشن اور دعوت کے دو پہلو بہت اہم تھے توحید کی سمت بلانا اور طاغوتی قوتوں سے اجتناب۔
تصویری جھلکیاں: رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای کی موجودگی میں حسینیہ امام خمینی (رہ) میں پہلی مجلس عزا منعقد
حجت الاسلام صدیقی نے کہا کہ یہی حقیقت دینی حکومت کی ضرورت کو بھی ثابت کرتی ہے کیونکہ توحیدی معاشرے کی تشکیل اور بدعنوان طاغوتی قوتوں کی بساط سمیٹ دینا دینی حکومت کی تشکیل کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ مجلس میں جناب قاسم رضیعی نے تلاوت کلام پاک کی اور جناب مرتضی طاہری نے نوحہ اور رثائی کلام پیش کیا۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کی طرف سے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے والی قومی کمیٹی کی ہدایات پر عمل کرنے کی تاکید کی روشنی میں اس مجلس عزا میں عوام کو دعوت نہیں دی گئی ۔
آپ کا تبصرہ