حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اربعین امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے ہفتہ 17 ستمبر کو حسینیہ امام خمینی میں طلبہ کی انجمنیں عزاداری سید الشہدا کریں گی جس میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای بھی شرکت کریں گے۔
امام حسین کے اربعین یا چہلم کی مناسبت سے ہفتہ 17 ستمبر 2022 کو پورے ایران میں عزاداری سید الشہدا ہوگی۔ حسینیہ امام خمینی میں طلبہ کی ماتمی انجمنیں عزاداری کریں گی۔
اس موقع پر حجت الاسلام و المسلمین مسعود عالی مجلس پڑھیں گے اور شاعر اہل بیت جناب میثم مطیعی رثائی کلام پیش کریں گے۔