۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حجت الاسلام والمسلمین موسوی فرد

حوزہ / ایران کے شہر اہواز کے امام جمعہ نے کہا: خدا سے رابطہ اور عہد بندگی کا اہم ترین مصداق نماز اول وقت ہے۔ انہوں نے کہا: نماز عاشورہ کا پیغام یہ ہے کہ ہم عہد کریں کہ اپنی یومیہ نمازیں اول وقت میں ادا کریں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ خوزستان میں نمائندہ ولی فقیہ اور شہر اہواز کے امام جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد نبی موسوی ‌فرد نے عاشور کے دن عزاداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا: تمام انبیاء، اہل بیت عصمت و طہارت علیہم السلام اور بالخصوص امام حسین علیہ السلام کا سب سے پہلا کام خدا سے اپنے رابطے کو مستحکم کرنا تھا۔

انہوں نے مزید کہا: خدا سے رابطہ اور زندگی کا اہم ترین مصداق نماز اول وقت ہے اور نماز عاشورہ کا پیغام یہ ہے کہ ہم آج عہد کریں کہ اپنی یومیہ نمازوں کو اول وقت میں ادا کریں گے۔

صوبہ خوزستان میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: برادران اور خواہران جب اذان کی آواز سنیں تو جائے نماز پر پہنچ جائیں۔ اپنی نماز اول وقت میں ادا کریں۔ اس کی برکات اور آثار آپ خود دیکھیں گے۔

حجۃ الاسلام و المسلمین موسوی فرد نے کہا: ہمیں کرونا کے دشوار حالات کا سامنا ہے۔ بہت سارے عزادار، محبان اہلبیت (علیہم السّلام) اور مذہبی انجمنیں کرونا سے مقابلے کے لیے حفاظتی تدابیر پر عمل کر رہی ہیں۔

شہر اہواز کے امام جمعہ نے کہا: اس وقت پوری دنیا کو کرونا کی وجہ سے سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ ہمیں طبی ماہرین کی ہدایات پر عمل کرنا چاہئے۔ ہمیں دو اہم مسئلوں پر توجہ دینی چاہئے: اول ماسک پہننا اور دوم (SOP’s یعنی) اجتماعی فاصلے کی رعایت کرنا۔

انہوں نے کہا: اہل بیت علیہم السلام سے توسل اور بارگاہ خداوندی میں استغفار سب سے اہم ہے اور ہمیں چاہئے کہ صحیفہ سجادیہ کی دعا نمبر7 باقاعدگی سے پڑھیں اور عزاداری کے وقت حضرت اباعبداللہ الحسین علیہ السلام سے توسل کریں تاکہ کرونا وائرس سے نجات ملے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .