۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
بچوں میں اربعین حسینی کی مناسبت سے مقابلے کا اہتمام

حوزہ/ مقابلے کے منتظمین کا کہنا تھا کہ اس مقابلے کے بچوں میں کربلا کے واقعہ اور اس کے بعد چہلم سید الشہدا کے حالات کو اجاگر کرنا تھا، مقابلے کے اختتام پر بچوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اربعین کونسل پاکستان ملتان کے زیراہتمام سائبان زہرا کے تعاون سے چہلم سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے بچوں میں اربعین حسینی کی مناسبت سے آرٹ مقابلے کا اہتمام کیا گیا۔

مقابلے کے آرگنائزر آرٹ پروفیسر عمران ملک تھے، مقابلے میں بیس سے زائد بچوں نے حصہ لیا۔ سابق رکن قومی اسمبلی شیخ طارق رشید نے مقابلے میں شریک بچوں سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

مقابلے کے منتظمین کا کہنا تھا کہ اس مقابلے کے بچوں میں کربلا کے واقعہ اور اس کے بعد چہلم سید الشہدا کے حالات کو اجاگر کرنا تھا، مقابلے کے اختتام پر بچوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .