۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
ورزشی مقابلہ کرگل

حوزہ/ اس مقابلے میں حصہ لینے والی طالبات باقاعدہ اسلامی حجاب کی رعایت کے ساتھ اپنے ہنرکا مظاہرہ کر رہی تھیں۔ اس موقع پر ان طالبات نے اپنے ہوتھوں میں پوسٹر بھی لیا تھا جس پر "حجاب ہماری پہچان ہے" جیسے اہم نعرے تحریر تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یوم اللہ کمیٹی منجی کرگل کی جانب سے عشرہ فجر کی مناسبت سے نوجوانوں کو انقلاب اسلامی کی اہمیت سے روشناس کرانے کی غرض سے روایتی کشمیری Sqay اور Pencak Silat Martial Arts کے زمروں میں دو روزہ کھیلوں کا انعقاد کیا گیا۔ منجی اور دیگر اطراف کے علاقوں سے کل پچیس طلباء و طالبات نے اس مقابلہ میں حصہ لیا۔ان مقابلوں کودعاےکمیل کےجملہ "قوّ على خدمتك جوارحى"کے موضوع پر "والفجر ورزشکاری مقابلہ"کے عنوان سے منعقد کیا گیا تھا۔

تصویری جھلکیاں: یوم اللہ کمیٹی منجی کرگل کے جانب سے عشرہ فجر کی مناسبت سے مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد

یہ دو روزہ مقابلے این ایچ پی سی چھوتک کے انڈور اسٹیڈیم میں ۸ فروری کو اختتام پذیر ہوئے۔ اختتامی دن پر این ایچ پی سی چھوتک ہائڈل پروجکٹ کے گروپ جنرل مینیجر بکرم سنگھ نے نوجوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شدید سردیوں میں بچوں کے ہمت کی داد دی اور آنے والے دنوں میں ان بچوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دلائی۔ اس موقع پر انہوں نے اس مقابلہ میں نوجوان طالبات کی شرکت پر بھی خوشی کا اظہار کیا۔ اور اس ہنر کو موجودہ دور میں خواتین کے لئے غیر محفوظ ماحول کے خلاف لڑنے اور دفاع کرنےکا ایک مفید وسیلہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کھیلوں کی مدد سے بچوں کو منفی خیالات سے نجات دلا کر ان کی جسمانی و عقلی نشونما کے راستے استوار کر سکتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ اس مقابلے میں حصہ لینے والی طالبات باقاعدہ اسلامی حجاب کی رعایت کے ساتھ اپنے ہنرکا مظاہرہ کر رہی تھیں۔ اس موقع پر ان طالبات نے اپنے ہوتھوں میں پوسٹر بھی لیا تھا جس پر "حجاب ہماری پہچان ہے" جیسے اہم نعرے تحریر تھے۔

یوم اللہ کمیٹی منجی کی جانب سے نوجوانوں کو کھیل کے میدان میں مواقع دلانے پر ڈریگن واریر کے سربراہ محمد حسن نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے منتظمین کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ورزشی مقابلوں کی مدد سے نوجوانوں کو دینی اقدار سے روشناس کرانے کا طریقہ ایک موثر طریقہ ہے اور نوجوان اس سلسلے میں بہت زیادہ دین کی طرف راغب ہوتے ہیں۔

واضح رہیں کہ ان نوجوانوں کو عشرہ فجر کی تقریب میں انعامات کے ساتھ حوصلہ افزائی کی جائے گی۔جو دس فروری کی شب کو مصلائے امام خمینی منجی میں منعقد ہونا طے پایاہے۔

اس موقع پر چھوتک ہائڈل پروجکٹ کے عہدے داران،یوم اللہ کمیٹی منجی کے ممبران کے علاوہ دارالقرآن امام حسین علیہ السلام منجی گنڈ کے طلباء بھی موجود تھے۔ والفجر کمیٹی نے تعاون کرنے پر این ایچ پی سی کے حکام اور اخبار "وائس آف لداخ" کا شکریہ ادا کیا ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .