۱۳ آذر ۱۴۰۳ |۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 3, 2024
حرم امام رضا (ع) میں "قرآن مفہوم و معنی زندگی" کے عنوان سے نمائش کا انعقاد

حوزہ/ ماہ مبارک رمضان کی مناسبت سے حرم امام رضا علیہ السلام کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن کے قرآن کریم سینٹر کے تعاون سے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے جوار میں "قرآن مفہوم و معنی زندگی" کے زیر عنوان نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ماہ مبارک رمضان کی مناسبت سے حرم امام رضا علیہ السلام کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن کے قرآن کریم سینٹر کے تعاون سے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے جوار میں "قرآن مفہوم و معنی زندگی" کے زیر عنوان نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے۔

اس قرآنی نمائش کا انعقاد حرم امام رضا(ع) کےداخلی دروازے باب الرضا(ع) اور باب الجواد کے درمیان کیا گیا ہے اوررمضان المبارک کی 17 تاریخ تک ہر روز شام 6 بجے سے رات 12تک جاری رہے گی۔ حرم مطہر کی علمی و ثقافتی ارگنائزیشن کے قرآن کریم سینٹر کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین سید مسعود میربان نے آستان نیوز کے نمائندے کو اس نمائش کے مختلف حصوں کے بارے میں تفصیلات بتائیں۔

نمائش میں بڑوں اور بچوں کے لئے دو الگ الگ حصے ہیں

اس قرآنی نمائش کا انعقاد بچوں،نوجوانوں اور بڑے لوگوں کے لئے کیا گیا ہے ،بچوں اور نوجوانوں کے شعبے میں 8 سے 12 سال کی عمر کے بچے اور نوجوان شرکت کر سکتے ہیں یہ بچے سب سے پہلے ورکشاپس میں شرکت کريں گے جس میں وہ مختلف کھیلوں کے ذریعہ کمروں کو کھولنے والی چابی تک پہنچیں گے اور پھر وہاں وہ قرآنی مطالب کا وہ خزانہ دیکھیں گے جس میں قرآن کریم کی ان آیات کو بیان کیا گیا ہے جو مفہوم و معنی قرآن کے بارے میں ہیں۔

اس حصے میں قرآن کریم کی تلاوت اہم پروگراموں میں سے ایک ہے جسے میز پر کھیلے جانے والے بارہ کھیلوں اور تین دیگر سرگرمیوں کے ذریعہ انجام دیا جاتا ہے۔ ان کھیلوں کے ذریعہ بچوں کو مختلف موضوعات سے آشنا کرایا جاتا ہے جیسے قرآن کی تلاوت،حروف تہجی کی شناخت،حرکات جیسے زیر،زبر،پیش،تنوین،حروف مقطعات،ہمزہ وصل ، وقف اور حرکت ساکن و مد وغیرہ کی ، مختلف کھیلوں کے ذریعہ شناخت کرائی جاتی ہے۔ قرآن کریم کو حفظ کرنے کے لئے بھی بچے اور نوجوان ایک کھیل میں شرکت کر کے قرآنی آیات کو حفظ کرتے ہیں۔

"وضو اور نماز" سے لے کر گڑیا کی نمائش تک

قرآنی نمائش کا ایک اور حصہ وضو اور نماز کا ہے ، وضو والے حصے میں نوجوانوں کو وضو سے متعلق مختلف کمیوں خامیوں اور غلطیوں کا پتہ چلتا ہے جن کی وہ اصلاح کرتے ہیں اور نماز والے حصے میں "راز درخت سیب" کے عنوان سے لگائے گئے بینرز کے ذریعہ اصول دین اور فروع دین سیکھتے ہیں۔ گڑیا شو بھی اسی سیکشن کا حصہ ہے جس میں "سلیمان نبی اور نماز کی اہمیت" پر ایک تاریخی داستان دکھائی جاتی ہے ۔

بچوں اور نوجوانوں کے لئے دو خصوصی کھیل

مندرہ بالا حصے سے گزرنے کے بعد اس قرآنی نمائش کو بچوں اور نوجوانوں کے لئے جدا جدا کر دیا جاتا ہے اور بچے اپنے سیکشن کی جانب اور نوجوان اپنے سیکشن کی جانب چلے جاتے ہیں،بچے "سجادہ نور" نامی تصویری کھیل میں شرکت کرتے ہیں اور نوجوان "جنت کا راستہ" نامی اسٹریٹجک کھیل میں شرکت کرتے ہیں، ان کھیلوں کا مشترکہ ہدف و مقصد یہ ہے کہ ان کے ذریعہ ارکان اور اذکار نماز سیکھنے کے علاوہ امام رضا علیہ السلام کی نورانی اور ملکوتی بارگاہ میں بچے اپنے والدین کے ہمراہ معنویت و روحانیت سے سرشار خوشگوار لمحات گزاریں۔

قرآن کریم کے سائے میں درس امام شناسی

"امام شناسی در قرآن" یا قرآن میں معرفت اما م نامی خصوصی کمرے میں نمائشی صورت میں تصویر خوانی کی جاتی ہے جس کے بعد بچے اور نوجوان متعلقہ میزوں پر جاتے ہیں اور اب تک جتنے مفاہیم سیکھ چکے ہیں ان کو حفظ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ "مہربان امام رضا(ع)" کے خصوصی سیکشن میں جو کہ تین حصوں پر مشتمل ہے جس میں لوگ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی نماز اور قرآن پڑھنے سے متعلق عملی زندگی سے آشنا ہوتے ہیں اس کے علاوہ امام رضا(ع) کےمدینہ سے مرو تک کے سفر سے بھی آشنا ہوتے ہیں اور آخر میں "حدیث سلسلۃ الذھب" سیکھتے ہیں۔

عبادت کا جشن اور قاری بننے کی محفل

اس قرآنی نمائش کا ایک اور حصہ جو کہ نہایت خوبصورت اور دلکش ماحول پر مشتمل ہے اس میں نوجوانوں کے لئے "جشن عبادت" کا انعقاد کیا جاتا ہے اس کے علاوہ "نورانی ٹونل"،"کھیل کا میدان"،"زک زیک " وغیرہ بھی اسی سیکشن کا حصہ ہیں جن میں ان کھیلوں کے ذریعہ احکام سکھائے جاتے ہیں اور کھیلوں میں شریک افراد کو خزانہ کی سنہری چابی ٹونل(سرنگ) کے اندر ڈھونڈنا ہوتی ہے ۔

"قاری بننے کی محفل" بھی آیات کی تلاوت سے متعلق ہے اور یہ سروں پر باندھنے والی ان پٹیوں کے اوپر ہے جو نمائش میں داخل ہوتے وقت انہیں دی جاتی ہیں" جانباز سپاہیوں کا کمرہ بھی بچوں اور نوجوانوں کے لئے ہے جن میں مختلف شخصیات جیسے رہبر انقلاب اسلامی،شہید جنرل قاسم سلیمانی سے آشنا ہوتے ہیں، "کنسٹرکشن روم" بھی بچوں اور نوجوانوں کے لئے ہے جن میں جدید ایجادات اور اسٹریٹجک دفاعی کھیل کھیلے جاتے ہیں؛ یہ بچوں اور نوجوانوں کے اس قرآنی نمائش کے سیکشنز تھے۔

بڑوں کے شعبے

حجت الاسلام میریان نے بڑے افراد کے روم(پول) یا شعبوں کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس سیکشن میں بڑوں کے لئے 12 کمرے بنائے گئے ہیں اور نمائش کی ابتدا میں انہیں جو پٹیاں دی جاتی ہيں ان پر موجود آیت قرآن کریم کی بنیاد پر مختلف کمروں میں مختلف سرگرمیاں انجام دیتے ہیں اور سنہری چابی کو ڈھونڈتے ہیں، چابی ڈھونڈنے کے بعد وہ شخص اس آیت میں تفکر و تدبر کرتا ہے اور اس آیت کے خاص معنی و مفہوم تک پہنچنے کی کوشش کرتا ہے۔

جو شخص بھی پانچ سنہری چابیوں کے معنی و مفہوم کو بتا سکے اسے حرم امام رضا علیہ السلام کی انتظامیہ کی جانب سے متبرک تحائف سے نوازا جاتا ہے ۔"یاداشت نویسی"،"کہانی اور داستان نویسی"،"قرآنی فنون"،"قرآن نسخہ شفا بخش"،"کانفرنس"،"ڈیزائنگ اور فوٹوگرافی"، "تدبر"، "ترتیل، تجوید، حفظ" وغیرہ بھی اسی قرآنی نمائش کا حصہ ہیں جن میں مختلف مفاہیم جیسے امام شناسی اور سیرت اہلبیت(ع)،اسلام کی شناخت اور ظہور کے سنہری دور وغیرہ کے مفاہیم سے بڑے افراد کو روشناس کروایا جاتا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .