ہفتہ 29 مارچ 2025 - 21:58
قرآن کو اپنے اندر بسا لیں اور اس کے مطابق زندگی گزاریں

حوزہ/ حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں برصغیر سے تعلق رکھنے والے کمسن بچوں کو قران مجید کی تعلیم اور ان کی قرانی تربیت کے لئے خدمت انجام دینے والے مدرسہ علوم اسلامی قران سینٹر کے اساتذہ و تلامذہ کا استقبال کیا ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں برصغیر سے تعلق رکھنے والے کمسن بچوں کو قران مجید کی تعلیم اور ان کی قرانی تربیت کے لئے خدمت انجام دینے والے مدرسہ علوم اسلامی قران سینٹر کے اساتذہ و تلامذہ کا استقبال کیا ۔

قرآن کو اپنے اندر بسا لیں اور اس کے مطابق زندگی گزاریں

مرجع عالی قدر نے بچوں سے احترام والدین کی نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ قران مجید سے دوستی کرلیں اور قران کو اپنے اندر بسا لیں اور قرانی آب و ہوا میں جیئیں ۔

قرآن کو اپنے اندر بسا لیں اور اس کے مطابق زندگی گزاریں

انہوں نے مزید فرمایا کہ وہ بچے جو قرانی تعلیم سے وابستہ ہیں وہ مخارج حروف پر خاص دھیان دیں اور مخارج حروف قران کی اہمیت ہمیشہ سامنے رکھیں اور واضح رہے کہ وہ لوگ جو قران کی تلاوت میں مخارج حروف کی رعایت نہیں کرتے ان کی تلاوت درست نہیں ہے اور ان کے لئے یہ تلاوت خیر کے بجائے عذاب کا ذریعہ ہے لہذا اس امر پر جدیت کے ساتھ ملتفت رہیں اور اساتذہ کے لئے بھی ضروری ہے کہ وہ اپنے شاگردوں کو اس طرف متوجہ کرائیں اور انہیں صحیح تلاوت سکھائیں۔

قرآن کو اپنے اندر بسا لیں اور اس کے مطابق زندگی گزاریں

مرجع عالی قدر نے مزید فرمایا کہ خود کو والدین کے تابع قرار دیں ان کے احترام کا ہمیشہ خیال رکھیں اور آپ والدین کی جتنا زیادہ عزت کرینگے آپ کی عزت میں اضافہ ہوگا خصوصا اپنی والدہ کے دل میں جگہ بنائیں تاکہ وہ آپ کے لئے دعا کرتی رہیں اس لئے کہ والدہ کی دعا بچے کے حق میں مستجاب ہے ۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha