۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حجت الاسلام مهدی عالمی مهاجران

حوزہ/ بچے کو اسلام سکھانے کا بہترین طریقہ گیمز کی شکل میں اسلامی تعلیمات کو پیش کرنا ہے، کہا: مثال کے طور پر، جب بچہ نیل پولش سے کھیلنے میں دلچسپی رکھتا ہو، تو ماں کو چاہئے کہ بچے کو ڈانٹنے اور تنبیہ کرنے کے بجائے اس کو نیل پالش کے مسائل سے آگاہ کرے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر مہاجران کے امام جمعہ حجۃ الاسلام مہدی عالمی نے ہمدان میں حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ ایک انٹرویو میں بچوں کی صحیح پرورش کے سلسلے میں دین اسلام کی تعلیمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا: اسلام اور روایات میں جن اہم ترین مسائل کی تاکید کی گئی ہے انہیں مسائل میں بچوں کی پرورش سے متعلق مسائل بھی شامل ہیں۔

انہوں نے اس نکتہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ عمر کے مختلف حصوں میں بچوں کی پرورش کے لیے مختلف اور مخصوص طریقے ہوتے ہیں، کہا کہ امام صادق علیہ السلام کی ایک روایت میں ہے کہ "والدین اپنے بچوں کو سات سال کے ہونے تک چھوڑ دیں تاکہ ان کے بچے کھیل سکیں"، لہذا اس عمر تک کے بچوں کو دین کے مختلف احکام سکھانے کے لیے ضروری ہے کہ ہر موضوع کو ایک گیم کی صورت میں بچے کے سامنے پیش کیا جائے۔

مہاجران کے امام جمعہ نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو کھیلوں کی صورت میں مستقبل کی زندگی کے آداب سکھائیں، کہا: پیغمبر اسلام (ص) نے اس سلسلے میں فرمایا: "ایک بچہ جو بچپن میں کھیلتا ہے، وہی بڑے ہو کر ایک عقلمند اور ذہین انسان بنتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانی میں پیدا ہونے والے بہت سے مسائل اور مشکلات انسان کے بچپن سے جڑے ہوتے ہیں، انسان کی شخصیت کا 70 فیصد سے زیادہ حصہ بچپن میں بنتا ہے اور یہ انسان کے بچپن کی اہمیت پر دلالت کرتا ہے۔

حجۃ الاسلام عالمی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ بچے کو اسلام سکھانے کا بہترین طریقہ گیمز کی شکل میں اسلامی تعلیمات کو پیش کرنا ہے، کہا: مثال کے طور پر، جب بچہ نیل پولش سے کھیلنے میں دلچسپی رکھتا ہو، تو ماں کو چاہئے کہ بچے کو ڈانٹنے اور تنبیہ کرنے کے بجائے اس کو نیل پالش کے مسائل سے آگاہ کرے۔

انہوں نے مزید کہا: "بدقسمتی سے بہت سے افراد ایسے معاملات میں انتہا کر دیتے ہیں، جس کے نتیجے میں بچے میں مذہب سے ایک دوری اور نفرت پیدا ہو جاتی ہے، جب کہ ماں اسی کھیل ہی کھیل اذان کے وقت بچے کو نیل پالش صاف کرنے کی وجہ کو بیان کر سکتی ہے کہ وضو کے وقت اسے صاف کرنا ضروری ہے۔

مہاجران کے امام جمعہ نے اس بات پر تاکید کی کہ ماں باپ کو اپنے بچے کے لیے جسمانی اور ذہنی دونوں جہتوں میں تعلیم دینے کے لئے منصوبہ بندی کرنی چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .