۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
کراچی کے شیعہ مدارس دینیہ کے مابین تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

حوزہ / اسلام میں ورزش اور جسمانی صحت کی اہمیت کے پیشِ نظر مجمع طلاب بین المدارس شیعہ کراچی کی جانب سے جامعہ المصطفی العالمیہ کراچی شعبہ فرہنگی کے تعاون و سرپرستی میں 2 دسمبر 2022ء کو کراچی کے شیعہ مدارس دینیہ کے طلاب کرام کی ٹیمز کے مابین ایک تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جیسا کہ امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کا فرمان ہے: "لاَ تَنْسَ صِحَّتَكَ وَ قُوَّتَكَ وَ فَرَاغَكَ وَ شَبَابَكَ وَ نَشَاطَكَ أَنْ تَطْلُبَ بِهَا اَلْآخِرَةَ " یعنی اپنی صحت، قوت، مصروفیت، جوانی، شادابی اور زندگی کو اپنی آخرت سنوارنے کے لیے استعمال کرنے کو ہرگز فراموش نہ کرنا"۔ (معاني الأخبار ؛ ج 1 , ص 325) لہذا اسلام میں ورزش اور جسمانی صحت کی اہمیت کے پیشِ نظر مجمع طلاب بین المدارس شیعہ کراچی کی جانب سے جامعہ المصطفی العالمیہ کراچی شعبہ فرہنگی کے تعاون و سرپرستی میں 2 دسمبر 2022ء کو کراچی کے شیعہ مدارس دینیہ کے طلاب کرام کی ٹیمز کے مابین ایک تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔

محمد احمد فاطمی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق، یہ دوسرا سالانہ کرکٹ ٹورنامنٹ تھا جو کہ کراچی کے شیعہ مدارس کے طلاب کرام کے لیے منعقد کیا گیا۔ شریک ہونے والی کرکٹ ٹیمز کا مندرجہ ذیل مدارس سے تھا: (1) دانشگاہ امام خمینی رح (2) مدرسہ تعلیمات اسلامی (3) حوزہ امام خمینی رح (4) جامعہ المصطفی ص العالمیہ کراچی (5) امام حسین ع فاؤنڈیشن (6) جامعہ علمیہ کراچی (7) مدرسہ معصومین ع (8) مدرسہ علوم اسلامیہ (9) جامعہ امامیہ (10) مدرسہ المھدی عج۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ اس قسم کی غیر نصابی سرگرمیاں طلباء کی جسمانی نشوونما اور ذہنی پختگی کے لیے نہایت ضروری ہیں، یہ نہ صرف انفرادی فوائد کی حامل ہیں بلکہ یہ ٹیم ورک، مشکل صورتحال میں تعاون اور اتحاد کی قوت جیسی اقدار کی آبیاری کے لیے بھی فائدہ مند ہیں۔

جامعہ المصطفی ص کراچی نے ہمیشہ طلباء کی بہتری کے لیے نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کی تائید کی ہے اور ہر ممکن تعاون کیا ہے۔ تمام مدارس کے اندر فرہنگ اسلامی اور اقدار اسلامی کی ترویج کے لیے جامعہ المصطفی ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔ گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد پر جامعہ المصطفی کراچی کے مسئولین اور کرکٹ ٹورنامنٹ کی انتظامی کمیٹی کے برادران خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

مدیر محترم جامعہ المصطفی کراچی حجت الاسلام آقای ڈاکٹر نسیم حیدر زیدی، مسئولین شعبہ فرہنگی، شعبہ آموزش اور شعبہ پژوہش حجت الاسلام آقای محمد رضا خواجہ و حجت الاسلام آقای علی حسن شگری نے کرکٹ میچز کے دوران طلباء کی تشویق کے لئے گراؤنڈ کا دورہ کیا اور طلباء کرام کی حوصلہ افزائی کی۔

قابلِ ذکر ہے کہ اس دوسرے سالانہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کی جیت کا اعزاز مدرسہ حوزہ امام خمینی رح کی ٹیم نے حاصل کیا جبکہ تمام ٹیمز نے مختلف میچز میں اپنی بھرپور اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

اسلام میں ورزش کی اہمیت کے پیشِ نظر کراچی کے شیعہ مدارس دینیہ کے مابین تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

اسلام میں ورزش کی اہمیت کے پیشِ نظر کراچی کے شیعہ مدارس دینیہ کے مابین تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .