جمعرات 8 جنوری 2026 - 12:46
کراچی: مولائے کائنات حضرت امیرالمؤمنین علیؑ کی ولادت کے موقع پر جامعہ الاطہار میں عظیم الشان محفلِ میلاد

حوزہ/ مولائے کائنات امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام کی ولادتِ باسعادت کے پُرمسرت موقع پر مدرسہ جامعہ الاطہار جعفر طیار سوسائٹی، ملیر کراچی میں ایک عظیم الشان اور روحانیت سے بھرپور محفلِ میلاد منعقد ہوئی، جس میں نامور علماء کرام، معروف خطباء اور طلابِ کرام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مولائے کائنات امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام کی ولادتِ باسعادت کے پُرمسرت موقع پر مدرسہ جامعہ الاطہار جعفر طیار سوسائٹی، ملیر کراچی میں ایک عظیم الشان، پُروقار اور روحانیت سے بھرپور محفلِ میلاد کا انعقاد کیا گیا۔

کراچی: مولائے کائنات حضرت امیرالمؤمنین علیؑ کی ولادت کے موقع پر جامعہ الاطہار میں عظیم الشان محفلِ میلاد

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت طالب علم حافظ منیر احمد نے حاصل کی۔ بعد ازاں مدرسہ جامعہ الاطہار کے مدیر مولانا آغا مہدی علی دانش نے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے معزز علماء کرام، طلابِ عزیز اور مہمانانِ گرامی کی تشریف آوری پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

محفل میں علماء کرام اور طلاب کی کثیر تعداد نے شرکت کی، جن میں حجۃالاسلام شیخ غلام عباس موحدی، حجۃالاسلام شیخ غلام محمد فخرالدین،مسئولِ آموزش مدرسہ معصومین، حجت الاسلام سید مظہر زیدی، حجۃالاسلام سید تنویر زیدی، حجۃالاسلام سید عون زیدی، حجۃالاسلام شیخ محمد علی جوہر، حجۃالاسلام شیخ اصغر علی جوادی، حجۃالاسلام شیخ محمد ابوذر سمیت دیگر معزز علمائے کرام شامل تھے۔ اسی طرح خطبائے کرام میں حجۃالاسلام شیخ احمد حسن عابدی، علامہ سید حسن رضوی اور علامہ صادق امین جعفری نے بھی شرکت کی۔

محفل سے خطاب کرتے ہوئے حجۃالاسلام والمسلمین شیخ محمد حسن صلاح الدین مدیر مدرسہ جامعہ علوم اسلامی نے کہا کہ امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام صرف میدانِ جہاد ہی کے نہیں بلکہ علم، حکمت، شجاعت، سخاوت اور عبادت سمیت ہر میدان کے شیر ہیں۔

کراچی: مولائے کائنات حضرت امیرالمؤمنین علیؑ کی ولادت کے موقع پر جامعہ الاطہار میں عظیم الشان محفلِ میلاد

اس موقع پر حجۃالاسلام والمسلمین شیخ غلام محمد سلیم مدیر حوزہ المہدی نے اپنے خطاب میں امیرالمؤمنینؑ کی غریب پروری اور سیرتِ علوی پر روشنی ڈالتے ہوئے طلابِ کرام کو نہج البلاغہ کی ہدایات کی روشنی میں تقویٰ اختیار کرنے اور تعلیم میں محنت و جدوجہد کی نصیحت کی۔

ہیئت ائمہ مساجد و علماء امامیہ کے صدر حجۃالاسلام والمسلمین شیخ محمد حسین رئیسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بے شمار معجزات عطا فرمائے، جن میں دو عظیم ترین معجزے قرآنِ مجید اور علی ابن ابی طالب علیہ السلام ہیں۔ انہوں نے وقت کی قدر و قیمت کو سمجھنے اور اس کے ضیاع سے مکمل اجتناب پر زور دیا۔

کراچی: مولائے کائنات حضرت امیرالمؤمنین علیؑ کی ولادت کے موقع پر جامعہ الاطہار میں عظیم الشان محفلِ میلاد

محفل میں جامعہ علوم اسلامی اور مدرسہ جامعہ الاطہار کے طلابِ عزیز نے روح پرور منقبت خوانی پیش کی، جس سے محفل کی روحانیت میں مزید اضافہ ہوا۔

کراچی: مولائے کائنات حضرت امیرالمؤمنین علیؑ کی ولادت کے موقع پر جامعہ الاطہار میں عظیم الشان محفلِ میلاد

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha