حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عید بعثت بمناسبت بعثت رسول گرامی اسلام حضرت محمد مصطفیٰ صل الله علیہ والہ و سلم جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے زیر اہتمام حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل میں ایک عظیم الشان جشن بعثت کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع کرگل کے مختلف علاقوں سے تشریف لائے جمعیت العلماء اثنا عشریہ سے منسلک علماء کرام اور عاشقان رسول الله کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تصاویر/ کرگل میں جمعیت العلماء اثنا عشریہ کے زیر اہتمام جشن بعثت کا انعقاد
اس موقع پر علماء نے روز بعثت رسول اکرم حضرت محمد مصطفیٰ صل اللہ علیہ وآلہ و سلم پر تفصیل سے روشنی ڈالی, جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے نائب صدر حجۃ الاسلام شیخ غلام علی مفیدی نے جشن بعثت کی اس عظیم الشان محفل کی صدارت کی اور بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی-
آخوند محمد حلیم مدرس مکتب امام رضا برو نے تلاوتِ کلام پاک سے جشن بعثت کی اس عظیم محفل کا آغاز کیا- جن مقرین نے اس پُر رونق محفل میں مومنین سے خطاب کیا، ان میں حجۃ الاسلام شیخ علم الہدی ذاکری، حجۃ الاسلام شیخ عبدالله منوری، سید ہادی شاہ آغا مسؤل شعبہ ادب اور حجتہ الاسلام شیخ غلام علی مفیدی کے نام قابل ذکر ہیں، جب کہ احمد علی اور عقیل حیسن نے بلتی قصیدہ کے ذریعے جشن مبعث کی رونق کو دوبالا کیا۔
حجۃ الاسلام شیخ غلام علی مفیدی نے اپنی صدارتی خطاب میں بعثت رسول گرامی اسلام حضرت محمد مصطفیٰ صل اللہ علیہ وآلہ و سلم کے حوالے سے مومنین کو تفصیل سے روشناس کرایا, شیخ غلام علی مفیدی نےکہا آج ہی کے دن اللہ تعالیٰ نے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم کو رسالت پر مبعوث کیا اور روی زمین پر لوگوں کی ہدایت کے سلسلے کا آغاز کیا۔
روز بعثت کی ایک دعا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے شیخ غلام علی مفیدی نے کہا کہ اس دعا میں آخرالزمان کہ جس میں ہم زندگی گزار رہے ہیں جس زمان کو حضرت رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم اور امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام سے لے کر امام حسن العسکری علیہم السلام تک زمانِ فتنہ قرار دیا ہے اور زمان آخر میں زندگی گزارنے والے مؤمن و مومنات سے خطاب کرتے ہوئے امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام سے روایت ہے کہ جس میں فرماتے ہیں کہ اے آخرالزمان میں زندگی بسر کر رہے مؤمن اور مومنات اس زمان میں تمہارے دین پر ہر قسم شبہات ایجاد کیا جائے گا اور اس مقدس دین پر ہر طرف سے لفظی اور فکری حملے کئے جائیں گے اور ان شبہات سے نجات کا راستہ آج پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم کے مبعوث رسالت کا مبارک روز ہے۔
حجۃ الاسلام شیخ غلام علی مفیدی نے مزید کہا کہ آج کے دن ہمیں اپنی تقدیر محمد و آل محمد علیہم السلام کے وسیلے سے اللہ تعالیٰ سے طلب کرنی ہے, پیغمبر آخرالزماں صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم کے ایک قول کی طرف اشارہ کرتے ہوئے شیخ غلام علی مفیدی نے کہا کہ اس حدیث میں حضرت رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم کے مبعوث رسالت پر فائز ہونے کی حدف اور مقصد کی طرف اشارہ کیا گیا جسے ہمیں سمجھنے اور کی اور عمل کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ آخرالزمان میں رسول اکرم حضرت محمد مصطفیٰ صل اللہ علیہ والہ و سلم اور ائمہ معصومین علیہم السلام کو توسل قرار دے کر ہی اپنے دین پر ثابت قدم رہ سکتے ہیں-
حجۃ الاسلام شیخ حسن منتظری نے جشن مبعث کی عظیم الشان محفل میں نظامت کے فرائض انجام دیئے-