۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
کرگل

حوزہ/ کرگل میں 'ہفتہ مہدویت" پر بچوں کے لئے معرفت امام زمانہ (ع) کے سلسلے میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف دارالقرآن سے 130 بچوں نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہفتہ مھدویت کے سلسلے میں بسیج روحانیون امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل لداخ کی جانب سے آج کرگل ہیڈ کوارٹر کے آس پاس چل رہے دارالقرآنوں کے طلاب و طالبات کو امام زمان عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی معرفت اور آپ کے وجود بابرکت کے حوالے سے آگاہی دینے کی غرض سے ایک پروگرام دارالقرآن شیخ ذاکری کربہ تھنگ میں منعقد ہوا جس میں باغ خمینی ،اقچہ مل ،ٹی وی اسٹیشن سے پانچ دارالقرآنوں کے 130 طلاب و طالبات نے شرکت کی۔

اس موقع پر مذہبی امور کے وائس چیئرمین حجۃ الاسلام شیخ بشیر شاکر نے بچوں کو امام زمان علیہ السلام سے متعلق معرفت افزا تقریر کرتے ہوئے بچوں کو امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف سے لو لگانے پر زور دیا، انہوں نے کہا جس طرح انسان کے جسم میں دل کا جو مقام و مرتبہ ہے زمانے میں امام حجت عجل اللہ تعالی فرجہ کا مقام ہے۔

اس موقع پر حجۃ الاسلام شیخ خادم حسین صادقی نے دعاے خیر کے ساتھ پروگرام کو اختتام کیا، ان کے علاوہ شیخ اکبر ولایتی اندو بھی شریک تھے، اس با عظمت پروگرام میں نظامت کے فرائض حجۃ الاسلام مولانا ذاکر حسین ذاکری فرما رہے تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .