حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے زیر اہتمام تین ماہ قبل ایک سرمائی اسلامی کورس کا انعقاد کیا گیا جو یکم مارچ کو اختتام پذیر ہوا- تین ماہ کے دینی کورس کے اختتام پر حصہ لینے والے جوانوں سے امتحان لئے گئے- اس دینی کورس میں ضلع کرگل کے مختلف علاقوں سے 70 سے زائد جوانوں اور طلاب نے حصہ لیا اور مختلف مضامین جن میں احکام, عقائد, عربی گرامر اور تجوید القرآن اس سرمائی دینی کورس میں شامل تھے۔
موسمی حالات اور سردی کے ایام کے پیش نظر اس کورس کی آغاز میں صرف 50 جوانوں کی رجسٹریشن کئے گئے لیکن جوانوں کے شوق و ذوق اور اس کورس میں دلچسپی کے پیش نظر 20 مزید جوانوں کو اس کورس سے استفادہ کرنے کا موقع فراہم کیا گیا-
ان دینی کورس میں حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل کے مدرس حجۃ الاسلام شیخ عبداللہ منوری, حجۃ الاسلام شیخ محمد طاہ شاعری اور جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے نائب صدر حجۃ الاسلام شیخ غلام علی مفیدی نے بطور استاد اپنی خدمات انجام دیں، جب کہ جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے صدر حجۃ الاسلام شیخ ناظر مہدی محمدی نے ہفتے میں ایک مرتبہ درس اخلاق دئے-
ان دینی کورس میں حصہ لینے والے جوانوں نے جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے صدر حجۃ الاسلام شیخ ناظر مہدی محمدی , نائب صدر حجۃ الاسلام شیخ غلام علی مفیدی اور جنرل سیکرٹری حجۃ الاسلام شیخ ابراہیم خلیلی کا اس بہترین سرمائی دینی کورس کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور اس کورس کے ذریعے اپنے دینی معلومات میں اضافے پر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا-
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان کورس کے دوران ان جوانوں کیلئے دوپہر کے طعام کا بھی انتظام کیا گیا اور ماہانہ ایک وظیفہ بھی مقرر کیا گیا تھا-
ان کورس کے آخری دن لئے گئے امتحانات کے نتائج کے مطابق کلاس سیکشن اول کے فرحان عباس, محمد قاسم شعبانی اور ولایت علی کو پہلی پوزیشن حاصل ہوئی جب کہ ناصر حسین, ذیشان مصطفیٰ اور مقصوم علی نے دوسری پوزیشن حاصل کی اور محمد یاسین, شجاعت حسین اور امجد علی تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے, اسی طرح کلاس سیکشن دوم کے امتحانی نتائج کے مطابق گلزار حسین, ماسٹر محمد اور محمد علی نے پہلی پوزیشن حاصل کی جب کہ علی عباس, رحمت اللہ اور غلام مرتضیٰ نے دوسری پوزیشن حاصل کی اور اسی طرح تیسری پوزیشن کیلئے منظور حسین, ہادی علی اور محمد الیاس مصباحی کو کامیاب قرار دیا گیا-