انجمن جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل
-
جمعیتِ العلماء اثناء عشریہ کے صدر کی NEET امتحانات میں کامیاب طلبہ وطالبات کو مبارکباد
حوزہ/ جمعیت العلماء اثناء عشریہ کرگل ہندوستان کے صدر حجت الاسلام شیخ ناظر مہدی نے اپنے ایک بیان میں NEET امتحانات میں کامیاب طلبہ وطالبات کو مبارک باد پیش کی ہے۔
-
جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے زیر اہتمام عظیم الشان جشنِ مولود کعبہ کا انعقاد:
امیر المؤمنین علی ابن ابی طالب (ع) عالم انسانیت کیلئے مشعل راہ ہیں
حوزہ/ جشن مولود کعبہ ولادت با سعادت امیر المؤمنین علی علیہ السّلام کی مناسبت سے جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے زیر اہتمام عظیم الشان جشن محفل کا انعقاد کیا گیا، جس میں مؤمنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
-
تصاویر/ جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے زیر اہتمام عظیم الشان جشنِ مولود کعبہ کا انعقاد؛ ہزاروں کی تعداد میں مؤمنین شریک
تصاویر/ ولادت با سعادتِ حضرت امیر المؤمنین علی علیہ السّلام کی مناسبت سے جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے زیر اہتمام عظیم الشان جشن محفل کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہزاروں مؤمنین نے شرکت کی، اس موقع پر علمائے کرام نے امیر المؤمنین علیہ السّلام کی سیرت طیبہ اور سیاسی و سماجی شخصیت پر تفصیلی گفتگو کی۔
-
جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل اور انجمن اہل سنت کرگل کے نمائندوں کا دہلی میں فلسطین کے سفیر سے خصوصی ملاقات
حوزہ/ کرگل ڈیموکریٹک الائنس میں جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل اور انجمن اہل سنت کرگل کے نمائندوں نے دہلی میں فلسطین کے سفیر سے خصوصی ملاقات کی۔
-
تصاویر/حوزہ علمیه اثناء عشریہ کرگل کے سابق استاد اور مدرس حجت الاسلام شیخ ابراہیم ربانی کی تشییع جنازہ
حوزه/ حوزه علمیہ اثناء عشریہ کرگل کے سابق استاد اور مدرس حجت الاسلام شیخ ابراہیم ربانی اپنے خالق حقیقی سے جا ملے، تشییع جنازے میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
-
کرگل؛ حوزہ علمیہ اثناء عشریہ کے سابق استاد نے داعی اجل کو لبیک کہا
حوزه/ حوزہ علمیه اثناء عشریہ کرگل کے سابق استاد اور مدرس حجت الاسلام شیخ ابراہیم ربانی اپنے خالق حقیقی سے جا ملے، تشییع جنازے میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
-
جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے شعبہ امور مکاتب کے زیر اہتمام ضلع سطح بُک ریڈنگ مقابلے کا انعقاد
حوزہ/ 20 سال تک کے نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کیلئے آیت الله ابراہیم امینی کی کتاب (تعلیم دین) کا ضلع سطح پر بُک ریڈنگ مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع کرگل کے مختلف علاقوں سے 300 کے قریب طلاب اور طالبات نے شرکت کی۔
-
نمائندہ ولی فقیہ ہند کرگل کے کامیاب دورہ کے بعد رخصت
حوزه/جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے اراکین اور عہدیداروں نے حجت الاسلام شیخ ناظر مہدی محمدی کی قیادت میں جامع مسجد لرسی پشکم کے مقام پر نمائندہ محترم مقام معظم رہبری حجت الاسلام والمسلمین حاج آقائے مہدی مہدوی پور کو رخصت و خدا حافظ کیا۔
-
صدر جمعیت العلماء اثناء عشریہ کرگل کی لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر سے خصوصی ملاقات
حوزه/ کرگل میں نمائندہ ولی فقیہ کو بطور ریاستی مہمان پروٹوکول اور سیکیورٹی فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
-
نمائندہ ولی فقیہ ہندوستان کی جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے اراکین و مسئولین سے ملاقات
حوزہ/ ہندوستان میں ولی فقیہ کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین مہدی مہدوی پور کی جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے اراکین و مسئولین سے ملاقات ہوئی اورعلمائے کرام اور مومنین سے خصوصی خطاب کیا اور مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا۔
-
جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے زیر اہتمام عظیم الشان جشن ولادت امام زمانہ (عج) کا انعقاد
حوزہ/ ولادت با سعادت امام عصر (عج) کے کے موقع پر جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے زیر اہتمام حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل میں ایک عظیم الشان جشن کا انعقاد کیا گیا۔
-
کرگل میں جوانوں کے لئے تین ماہ سے جاری اسلامی کورس اختتام پذیر
حوزہ/ جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے زیر اہتمام جوانوں کیلئے تین ماہ سے جاری سرمائی اسلامی کورس اختتام پذیر ہوا۔
-
جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے زیر اہتمام سہ روزہ جشن اعیاد شعبانیہ کا انعقاد
حوزہ/ اعیاد شعبانیہ کی مناسبت سے جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے زیر اہتمام حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل میں سہ روزہ جشن کا انعقاد کیا گیا۔
-
کرگل میں جمعیت العلماء اثنا عشریہ کے زیر اہتمام جشن بعثت کا انعقاد
حوزہ/ عید بعثت کی مناسبت سے جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل (لداخ) کے زیر اہتمام عظیم الشان جشن بعثت کا انعقاد کیا گیا۔
-
جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل (لداخ) کا انقلاب اسلامی ایران کی 44ویں سالگرہ پر عالم اسلام کو مبارکباد:
طاغوت سے مقابلہ خدا پر کامل یقین اور آپسی اتحاد سے ہی ممکن ہے: حجۃ الاسلام ناظر مہدی محمدی
حوزہ/ مولانا نے انقلاب اسلامی ایران کی 44ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: امام خمینی (ع) نے بتایا کہ طاغوت سے مقابلہ خدا پر کامل یقین اور آپسی اتحاد کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
-
ایام فاطمیہ کی مناسبت سے کرگل میں 13 جمادی الاول سے 3 جمادی الثانی تک مجالس عزاء کا انعقاد
حوزہ/ ایام فاطمیہ کی مناسبت سے جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے زیر اہتمام 13 جمادی الاول سے 3 جمادی الثانی تک مجالس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔
-
ایام فاطمیہ کی مناسبت سے کرگل لداخ میں جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے زیر اہتمام جلوس برآمد
حوزہ/ کرگل میں شدید سردی کے باوجود ضلع کے مختلف علاقوں سے ہزاروں کی تعداد میں محبان حضرت فاطمہ زہرا (س) نے جلوس عزا میں شرکت کرکے امام زمانہ (عج) کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کیا۔
-
جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے زیر اہتمام عظیم الشان جشن صادقین کا انعقاد
حوزہ/ جشن صادقین بمناسبت ولادت با سعادت رحمت اللعالمین حضرت محمد مصطفٰے (ص) و رئیس مکتب تشیع حضرت امام جعفر صادق (ع) کے پرُ برکت اور پُر مسرت دن کی مناسبت سے جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل، لداخ کے زیر اہتمام حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل میں ایک پُر رونق اور عظیم الشان جشن محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔
-
جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے زیر اہتمام جشن عید غدیر کا انعقاد
حوزہ/ عید سعید غدیر خم کے پر مسرت اور مبارک دن کے مناسبت سے کرگل کے صدر مقام پر جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے زیر اہتمام احاطہ حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل میں ایک عظیم الشان جشن محفل کا انعقاد کیا گیا۔
-
جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کی جانب سے لہہ کے ضرورت مند افراد میں کمبل تقسیم
حوزہ/ اثنا عشریہ یوتھ کے صدر لیاقت علی نے میڈیا کو بتایا کہ جمعیت العلما کا ایک اہم ہدف خطہ لداخ میں آباد ضرورت مند مسلمانوں تک پہنچنا ہے اور ان کی دادرسی کرنے کی کوشش کرنا ہے ۔
-
جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے قدیمی ممبر حجۃ الاسلام شیخ علی علمی نے اس دارفانی کو وداع کہا
حوزہ/ صدر انجمن جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل لداخ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم نے اپنی پوری عمر حوزہ علمیہ اثنا عشریہ میں وفاداری اور جانفشانی کے ساتھ خدمات انجام دی ملت کرگل بالخصوص جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل انکی ان قربانیوں اور دین مبین اسلام کی ترویج کیلئے کی گئی ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔
-
انجمن جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے زیر اہتمام عظیم الشان جشن امام حسن مجتبی (ع) کی تقریب
حوزہ/ مقررین نے امام حسن مجتبی علیہ السلام کے سیرت پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے مومنین پر زور دیا کہ وہ امام حسن مجتبی علیہ السلام کے پاک ذات کو اپنے لئے مشعل راہ قرار دے اور محمد و آل محمد علیہم السلام کو اپنے دکھائے ہوئے راستے پر چلتے ہوئے اپنی دنیا اور آخرت دونوں کو آباد کریں۔
-
کرگل؛ جمعیت العلماء اثنا عشریہ کے زیر اہتمام جشن امام مہدی (عج) کا انعقاد، ہزاروں کی تعداد میں عاشقان امامؑ کی شرکت
حوزہ/ ولادت با سعادت منجی عالم بشریت، قائم آل محمد امام مہدی زمان عج الله تعالیٰ فرجہ الشریف کے مبارک مناسبت پر انجمن جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے زیر اہتمام احاطہ حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل میں ایک عظیم الشان جشن محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں علماء کونسل جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے علمائے کرام اور ضلع کرگل کے مختلف علاقوں سے ہزاروں کی تعداد میں تشریف لائے عاشقان امام زمانہ عج اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف نے شرکت کی۔
-
دفترِ انجمن جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل شعبہ مشہد مقدس کا سالانہ انتخاب،حجۃ الاسلام شیخ طالب حسین سبحانی اور حجۃ اسلام شیخ حسن مقدسی صدر و نائب صدر منتخب
حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ طالب حسین سبحانی نے دفترِ انجمن جمعیت العلماء اثنا عشریہ شعبہ مشہد سے وابستہ بزرگ علمائے کرام کا بحیثیت صدر منتخب کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے آنے والے ایک سال میں دفتر جمعیت العلماء اثنا عشریہ شعبہ مشہد کا اپنی طرف سے ہر ممکن خدمت کرنے کی یقین دہانی کرائی اور دفتر سے منسلک تمام علمائے کرام سے بھی مکمل تعاون کی گزارش کی۔
-
کرگل میں انٹر اسکول قصیدہ و منقبت خوانی مقابلہ:
اہل البیت (ع) کے نقش قدم پر چلتے ہوئے علم حاصل کریں، مولانا شیخ ناظر مہدی محمدی
حوزہ/ صدر انجمن جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل نے کہا کہ غیر شرعی پروگراموں کو انعقاد کرنے سے پرہیز کریں اور دوسروں کے ناموس کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور ایسے پروگراموں کا انعقاد کریں جسے شریعت محمدی اجازت دیتا ہے۔
-
کرگل میں تحفظ عظمت قرآن ریلی؛ ملک میں شیعہ سنی فسادات کی سازش کرنے والوں کو سلاخوں کے پیچھے ڈالا جانے کا مطالبہ
حوزہ/ انجمن جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ ناظر مہدی محمدی نے سپریم کورٹ سے اپیل کی کہ وہ وسیم رضوی کے طرف سے دائر کی گئی درخواست کو یکسر مسترد کرتے ہوئے مسلمانوں کی عظیم کتاب قرآن کی عظمت و تحفظات کو یقینی بنائیں تاکہ مستقبل میں کسی بھی مذہبی کتاب پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے۔