جمعرات 2 اکتوبر 2025 - 01:12
جمعیتِ العلماء اثنا عشریہ کرگل کا آیت الله العظمیٰ سیستانی کی خدمت میں تعزیتی پیغام

حوزہ/جمعیتِ العلماء اثنا عشریہ کرگل لداخ نے آیت الله العظمیٰ سیستانی کی شریکِ حیات کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعیتِ العلماء اثنا عشریہ کرگل لداخ نے آیت الله العظمیٰ سیستانی کی شریکِ حیات کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی ہے۔

تعزیتی پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے۔

بسم الله الرحمن الرحيم

﴿إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ﴾

جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل لداخ کو یہ خبر نہایت غم و اندوہ کے ساتھ موصول ہوئی کہ مرجع عالیقدر، دینی رہبر، آیت الله العظمٰی سید علی الحسینی سیستانی (دام ظلّہ الوارف) کی اہلیہ ماجدہ اس دارِ فانی سے دارِ بقا کی طرف رحلت فرما گئیں۔

اس عظیم سانحے پر جمعیتِ العلماء اثنا عشریہ کرگل لداخ، مرجع عالیقدر جہان تشیع آیت الله العظمٰی سید علی الحسینی سیستانی (دام ظلّہ الوارف) کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتی ہے اور ساتھ ہی ان کے فرزند ارجمند آیت الله سید محمد رضا، سید محمد باقر اور خانوادہ محترم کی خدمت میں دلی تعزیت و تسلیت عرض کرتی ہے۔

ہم دعا گو ہیں کہ الله رب العزت مرحومہ کو غریقِ رحمت فرمائے، انہیں محمد و آل محمد علیہم السلام کے ساتھ محشور فرمائے اور تمام پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

پروردگار سے دعا ہے کہ آیت الله العظمٰی سید علی الحسینی سیستانی (دام ظلّہ الوارف) کی عمرِ مبارک کو دراز فرمائے اور امتِ مسلمہ کے لیے ان کے وجود کو سایہ رحمت قرار دیں۔

شریکِ غم: شیخ ناظر مہدی محمدی صدرِ جمعیتِ العلماء اثنا عشریہ کرگل لداخ ہندوستان

جمعیتِ العلماء اثنا عشریہ کرگل کا آیت الله العظمیٰ سیستانی کی خدمت میں تعزیتی پیغام

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha