جمعرات 2 اکتوبر 2025 - 14:12
صدرِ انجمنِ امامیہ بلتستان کا آیت الله سیستانی کی شریکِ حیات کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

حوزہ/انجمنِ امامیہ بلتستان پاکستان کے صدر آقا سید باقر الحسینی نے آیت الله العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی کی شریکِ حیات کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کی خدمت میں تعزیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر انجمنِ امامیہ بلتستان پاکستان کے تعزیتی پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے۔

صدرِ انجمنِ امامیہ بلتستان کا آیت الله سیستانی کی شریکِ حیات کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

بسم الله الرحمٰن الرحیم
إِنَّا لِلّٰہِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

انتہائی دلی رنج اور غم کے ساتھ ہم مرجعِ عالی مقام، آیت الله العظمٰی سید علی حسینی سیستانی دام ظلّه الوارف کی خدمتِ اقدس میں اور آپ کے جلیل القدر فرزندانِ برومند حضرات آیت الله سید محمد رضا اور سید محمد باقر دامت برکاتهما سمیت تمام خانوادۂ مکرم کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔

مرحومہ مکرمہ، جناب مرجعِ عظیم الشان کی شریکِ حیات تھیں، ایک باوقار، پارسائی و حیا کی پیکر، صابرہ و محتسبہ ماں اور باوفا زوجہ کی حیثیت سے اپنی پوری زندگی میں دینِ خدا، خدمتِ خلق اور تربیتِ نسلِ صالحہ کے لیے وقف رہیں۔ انہوں نے زہد و قناعت اور سادگی کے ساتھ اپنے شوہرِ گرامی کے مشنِ ولایت و مرجعیت میں عملی معاونت کی اور اپنی اولاد کو پاکیزہ تربیت و رزقِ حلال عطا کیا۔

وہ اپنے ربِّ رحیم کے حضور اور اجدادِ طاہرین علیہم السّلام کی بارگاہ میں پیش ہو گئی ہیں۔ دعا ہے کہ خداوند متعال اُنہیں جوارِ معصومین علیہم السلام میں بلند مقامات سے نوازے اور ان کی حیات کو خصوصاً خواتینِ مکتب اور ازواجِ علماء و طلاب کے لیے ہمیشہ ایک مثالی نمونہ قرار دے۔

ہم دعا گو ہیں کہ پروردگارِ عالم آپ سب اہلِ خانہ کو اس عظیم صدمے پر صبرِ جمیل اور اجرِ عظیم مرحمت فرمائے۔

ولا حول ولا قوّة إلّا باللّٰه العلي العظيم

شریکِ غم: سید محمد باقر الحسینی
صدر انجمنِ امامیہ بلتستان

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha