حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سربراہ حوزہ علمیہ ایران آیت اللہ علی رضا اعرافی نے اپنے تعزیتی پیغام میں آیت اللہ العظمیٰ سیستانی اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا: مرجع عالیقدر حضرت آیت اللہ العظمیٰ سیستانی دامت برکاتہ، آپ کی شریک حیات کے انتقال پر تعزیت پیش کرتا ہوں اور آپ، آپ کے خاندان، بیت شیرازی اور وابستہ خانوادوں کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کرتا ہوں۔ بارگاہِ الٰہی میں دعاگو ہوں کہ مرحومہ علویہ خاتون کو حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شفاعت اور اعلیٰ درجات نصیب ہوں اور پسماندگان کو صحت، عزت، صبر اور اجرِ عظیم عطا ہو۔
پیغام کے اختتام پر انہوں نے آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کی سلامتی اور طولِ عمر کی دعا کی۔









آپ کا تبصرہ