۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
عراق میں رہبر معظم کے نمائندے کی طرف سے آیت اللہ جوادی آملی کے نام تعزیتی پیغام

حوزہ؍عراق میں رہبر معظم کے نمائندے اور لیڈر شپ ماہرین کی اسمبلی کے رکن آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی نے آیت اللہ جوادی آملی کی اہلیہ کی رحلت پر تعزیت کا پیغام ارسال کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق؍عراق میں رہبر معظم کے نمائندے اور مجلس خبرگان رهبری کے رکن آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی نے آیت اللہ جوادی آملی کی اہلیہ کی رحلت پر تعزیت کا پیغام ارسال کیا۔

اس پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

حضرت آیت الله العظمی آقای حاج شیخ عبد الله جوادی آملی دامت توفیقاته

درود و سلام:

آپ کی اہلیۂ گرامی حاجیہ محترمہ سکینہ روحی کے انتقال پر آپ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں، اور میں اس سانحہ میں آپ سے اور اس معزز گھر کے دیگر افراد کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہوں، اور خدائے منّان سے مرحومہ کے لیے رحمت و مغفرت کا طالب اور آپ سبھی کے لیے صبر و تحمّل کا خواستگار ہوں۔

نماینده مقام معظم رهبری مد ظله العالی،عراق

مجلس خبرگان رهبری میں نمایندۂ اہالیان خراسان رضوی

سید مجتبی حسینی_نجف اشرف ۲۳ رمضان المبارک۱۴۴۳

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .