پیر 30 مارچ 2026 - 14:18
رہبرِ معظم انقلاب کا آیت اللہ فاضل لنکرانی کے پیغام پر اظہارِ تشکر

حوزہ/ رہبرِ معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای نے آیت اللہ محمد جواد فاضل لنکرانی کے تعزیتی اور ہمدردی کے پیغام کے جواب میں ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے لیے دینی خدمات میں مزید توفیق کی دعا کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبرِ معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای نے آیت اللہ محمد جواد فاضل لنکرانی کے پیغام کے جواب میں ایک مکتوب ارسال کیا ہے، جس میں انہوں نے تعزیت، ہمدردی اور محبت بھرے کلمات پر شکریہ ادا کیا۔

رہبرِ معظم انقلاب نے اپنے مکتوب میں آیت اللہ فاضل لنکرانی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ رہبر انقلاب اسلامی کی شہادت پر تعزیت اور ہمدردی کے اظہار پر وہ ان کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے اپنے لیے آیت اللہ فاضل لنکرانی کے حسنِ ظن، محبت اور خصوصی توجہ پر بھی تشکر کا اظہار کیا۔

خط میں رہبرِ معظم انقلاب نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ آیت اللہ فاضل لنکرانی کو دینِ مبین اسلام کی خدمت میں مزید کامیابی، تائید اور توفیق عطا فرمائے۔

یہ مکتوب 4 فروردین 1405 ہجری شمسی، مطابق 4 شوال المکرم 1447 ہجری کو تحریر کیا گیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha