حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، آیت اللہ ممدوحی کے خانوادے نے ایک بیان میں رہبر معظم انقلاب اسلامی اور دیگر مراجع عظام تقلید اور عوام کا ہمدردی کا اظہار اور تسلیت و تعزیت پیش کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔
پیغام کا تفصیلی متن مندرجہ ذیل ہے :
بسماللهالرحمنالرحیم
السلام علیک یا اباعبدالله الحسین(ع)
متقی اور پرہیز گار ممتاز عالم دین آیت اللہ الحاج شیخ حسن ممدوحی کا انتقال حضرت رقیہ کے ایام شہادت میں ہوا اس ضمن میں مرحوم و مغفور کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا اور تعزیتی پیغام ارسال کرنے والے تمام دوستوں ،اداروں ،حوزہ علمیہ اور یونیورسٹیوں خاص طور پر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای اور دیگر مراجع عظام تقلید کی قدردانی کرتے ہیں ۔
اسی طرح سے آیت اللہ کعبی ، آیت اللہ مقتدائی ، آیت اللہ مومن اور آیت اللہ محمدی عراقی اور آیت اللہ شبیری زنجانی ، آیت اللہ محفوظی اور آیت اللہ شاہ آبادی وغیرہ کے خانوادوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔
خانوادہ مرحوم آیت الله الحاج شیخ حسن ممدوحی
9صفر المظفر 1442