حوزہ نیوز ایجنسی | مرحوم آیت اللہ شاہ آبادی نے انسانی کمال اور باطنی سکون تک رسائی کے لیے تین بنیادی اصولوں کی نصیحت فرمائی ہے، جو ایک با عزت اور معنوی زندگی کا زینہ ہیں۔
یہ تین سنہرے اصول درج ذیل ہیں:
1. نماز کو اول وقت ادا کریں۔
عبادتِ الٰہی میں وقت کی پابندی قلبی نورانیت اور روحانی سکون کی کلید ہے۔
2. کاروبار اور معاملات میں انصاف کو ملحوظ رکھیں۔
کسبِ معاش میں دیانت اور انصاف کا لحاظ، برکت اور اعتماد کا ذریعہ بنتا ہے۔
3. حقوق اللہ، یعنی خمس و زکات کو باقاعدگی سے ادا کریں۔
اگرچہ شریعت سالانہ ادائیگی کو جائز قرار دیتی ہے، لیکن ماہانہ طور پر اس فریضہ کی ادائیگی کو ترجیح دیں تاکہ روحِ انسانی کو مزید تزکیہ حاصل ہو۔
یہ حکیمانہ کلمات، کتاب عارف کامل کے صفحات 66 تا 67 میں نقل ہوئے ہیں۔
آیت اللہ شاہ آبادی کی یہ وصیتیں ایک ایسے راستے کی نشان دہی کرتی ہیں جو نہ صرف دنیاوی نظم و سکون بلکہ اخروی نجات کا ذریعہ بھی بن سکتی ہیں۔









آپ کا تبصرہ