حکمت و دانش
-
حجۃ الاسلام والمسلمین رفیعی:
لقمان حکیم کے بیانات میں حکمت اور اس کے حصول کے طریقے
حوزہ/ خطیب حرم معصومہ قم سلام اللہ علیہا نے کہا: حکمت یعنی کسی چیز کی حقیقت کو جان لینا، حکیم وہ ہے جو کسی چیز کی حقیقت کو جان لے، لہذا عالم میں خطا کا امکان ہے، لیکن حکیم میں خطا ک امکان نہیں ہے، حکیم شخص عالم و آگاہی سے آگے بڑھتے ہوئے حقیقت اشیا تک پہنچ جاتا ہے۔
-
امام حسن (ع) کا ہر عمل حکمت و دانش سے بھرپور اور ہر قول اپنے اندر علم کے خزانے سمیٹے ہوئے ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/ امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام نے اپنے عمل سے یہ ثابت کیا کہ ظاہری جاہ و منصب سے تو دستبرداری اختیار کی جا سکتی ہے لیکن راہ حق سے ایک لحظے کے لیے بھی پیچھے نہیں ہٹا جا سکتا۔
-
امام علی رضا (ع) حکمت و دانش کا وہ خزینہ تھے جس سے اپنے اور غیر سبھی فیض یاب ہوتے تھے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیاست دوسروں کو دھوکہ دینے کے داؤ پیچ کا نام نہیں بلکہ اپنی قوم کے دفاع اور خوشحالی کے لیے آئمہ اطہار علیہم السلام کے شعار پر عمل کرنے کا نام ہے۔ہم اس سیاسی شعور کی اپنی قوم میں بیداری کے خواہاں جس کا تقاضا ہم سے ہمارا دین کرتا ہے۔
-
امام حسن (ع) کا ہر عمل حکمت و دانش سے لبریز، علامہ راجہ ناصر
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ اگر قوم وفا نہ کرے تو امام حسن علیہ السلام جیسے عظیم رہنما کو بھی تنہائی کا صدمہ جھیلنا پڑتا ہے اور دشمن کو اپنے مکر وفریب میں کامیابی حاصل ہوتی ہے،حق بات پر استقامت دکھانا اہل بیت اطہار علیہم السلام کا شعار ہے۔ ہم مظلوم کے حمایتی اور ظالم کے ہمیشہ مخالف رہیں گے۔