۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
محفوظ مشہدی

حوزہ/ جمعیت علمائے پاکستان (سواد اعظم) کے مرکزی صدر نے کہا: اللہ تعالیٰ نے ہدایت کو حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات مقدسہ سے منسلک کردیا ہے ،کیونکہ اللہ تعالیٰ کسی اور کے ذریعہ سے ہدایت کوپسند نہیں کرتا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ جمعیت علمائے پاکستان (سواد اعظم) کے مرکزی صدر سید محمد محفوظ مشہدی اور مرکزی سیکرٹری جنرل پیر سید محمد اقبال شاہ نے کہا ہے کہ حضور سرور کائنات صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم منبع ہدایت و رحمت ہیں۔اللہ تعالیٰ نے انسانیت کی ہدایت کو خاتم الانبیاء سے منسلک کردیا ہے ۔نئی نسل کو سیرت طیبہ سے روشناس کرانے کے لیے عصری علوم میں مضامین شامل کیے جائیں۔

عید میلاد النبی کے جلسے سے خطاب میں پیر محفوظ مشہدی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہدایت کو حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات مقدسہ سے منسلک کردیا ہے ،کیونکہ اللہ تعالیٰ کسی اور کے ذریعہ سے ہدایت کوپسند نہیں کرتا۔

انہوں نے کہا کہ قرآن مجید میں آپ کو ہدایت دینے والا،تذکیہ نفس اور دلوں کو پاک کرنے والا قرار دیا گیا ہے۔ جے یو پی کے سربراہ نے مطالبہ کیا کہ ملک میں متعدد قوانین رائج ہیں۔ پنچایتی نظام موجود ہے۔ برطانوی نظام عدالت رائج ہے ۔ جس سے عوام پریشان ہیں اورعدل و انصاف کے لئے نظام مصطفی کے متلاشی ہیں۔

جے یوپی کا مطالبہ ہے کہ نظام مصطفی نافذ کیا جائے تاکہ عوام سکون حاصل کر سکیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسلام اور قران کا نظام دلوں کو سکون دیتا ہے اور یہ بھٹکی ہوئی انسانیت کی ہدایت کے لئے بہترین راہ نجات ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .