حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ مکارم شیرازی نے فرمایا کہ زمین پر حیات اور زندگی کے اہم ترین اسباب "پانی" اور "آرام" ہیں۔
انہوں نے وضاحت کی کہ پہاڑ ایک طرف طوفانوں کو قابو میں رکھنے، زلزلوں کو روکنے اور زمین کو استحکام دینے کے ذریعے سکون و آرام کا ذریعہ ہیں، اور دوسری طرف پانی کی فراہمی کے ذریعے انسانوں کی زندگی کی بنیاد فراہم کرتے ہیں۔
آیت اللہ مکارم شیرازی نے اپنے ایک بیان میں "زندگی کی بلندیوں پر" کے عنوان سے کہا کہ پہاڑوں کی یہ دوہری اہمیت انسانی زندگی کی بقاء کے لیے ناگزیر ہے۔
پانی اور سکون، زمین پر زندگی کے بنیادی ستون ہیں، اور پہاڑ ان دونوں کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ