۱۸ آذر ۱۴۰۳ |۶ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 8, 2024
دیدار دکتر عراقچی وزیر امور خارجه با آیت الله اعرافی

حوزہ/ ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عباس عراقچی نے حوزہ علمیہ کے سرپرست آیت اللہ علی رضا اعرافی سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر عباس عراقچی نے اپنے قم کے دورے کے دوران مراجع تقلید اور علمائے کرام سے ملاقات کے سلسلے میں حوزہ علمیہ سرپرست آیت اللہ علی رضا اعرافی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں ڈاکٹر عباس عراقچی نے وزارت خارجہ کی بین الاقوامی تعلقات، خاص طور پر ہمسایہ ممالک اور علاقائی ممالک کے ساتھ روابط اور لبنان و غزہ کی صورتحال پر گفتگو کی۔

قابل ذکر ہے کہ وزیر خارجہ ڈاکٹر عباس عراقچی نے آج صبح حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے روضہ مقدسہ کی زیارت کے بعد آیت اللہ مکارم شیرازی، آیت اللہ نوری ہمدانی، آیت اللہ جوادی آملی اور آیت اللہ سبحانی اور آیت اللہ سیستانی کے نمائندہ حجت الاسلام و المسلمین شهرستانی سے بھی ملاقات کی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .