۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
عراقچی

حوزہ/ ایران کے وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی 2 روزہ سرکاری دورے پر آج پاکستان جائیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی | پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ایران کے وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی 2 روزہ سرکاری دورے پر آج 4 نومبر 2024ء کو پاکستان پہنچیں گے۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیرِ خارجہ وزیرِاعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے۔

ایرانی وزیرِ خارجہ اپنے دورہ کے دوران مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال اور دو طرفہ تعلقات پر مشاورت بھی کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ سید عباس عراقچی کا ایرانی وزارت خارجہ کا منصب سنبھالنے کے بعد پاکستان کا پہلا دورہ ہے جو کہ پاک ایران تجارت، توانائی اور سلامتی سمیت تعاون کو آگے بڑھانے کا ایک اہم موقع قرار دیا جا رہا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .