۲۰ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 9, 2024
پاکستان ایران

حوزہ / پاکستان کے نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ اور دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری پر مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ جس میں دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے پاکستان اور ایران کے درمیان حالیہ تناؤ ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کے درمیان حالیہ واقعات کے بعد دوسرا رابطہ ہے، پاک ایران وزرائے خارجہ کے درمیان پہلا رابطہ نگراں وزیر خارجہ کے دورہ کمپالا کے دوران ہوا تھا۔

ترجمان وزارء خارجہ نے پاک ایران وزرائے خارجہ کے رابطے کی تصدیق کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ پاکستان کا کہنا ہے کہ دونوں وزراء خارجہ نے باہمی تشویش کے دوسرے پہلوؤں پر قریبی رابطے اور تعاون پر اتفاق کیا، وزرائے خارجہ نے اپنے سفیروں کو متعلقہ دارالحکومتوں میں واپس بھجوانے پر بھی اتفاق کیا۔

قابل ذکر ہے کہ پاکستان کی جانب سے ایرانی وزیر خارجہ کو پاکستان دورہ کی بھی دعوت دی گئی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .