۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ

حوزہ / سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان اور ایرانی ہم منصب عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان اور ایرانی ہم منصب عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔ جس میں دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے غزہ کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بھی تبادلۂ خیال بھی ہوا۔

رپورٹ کے مطابق دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے دونوں ملکوں کے درمیان ہم آہنگی اور مشاورت جاری رکھنے کی اہمیت پر بھی گفتگو کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .